Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انفلوائنزا کی وبا سے کیسے بچا جائے؟

ہیلتھ سینٹرز میں انفلوائنزا کی ویکسین کا مفت انتظام ہے، فائل فوٹو
 سعودی عرب کے بیشتر بڑے شہروں میں موسم سرما شروع ہوتے ہی انفلوئنزا کی شکایت عام ہونے لگی ہے۔ مقامی شہریوں اور غیر ملکیوں کے حلقوں میں انفلوئنزا کا عارضہ پھیلتا جا رہا ہے۔ خاص طور پر بچوں اور بزرگوں میں اس کی شکایت زیادہ ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹر الربیعہ نے ٹویٹر پر کہا کہ اس سال یہ بات مشاہدے میں آرہی ہے کہ گذشتہ برس کے مقابلے میں انفلوائنزا کا عارضہ 30 فیصد زیادہ ہے۔ 

 سعودی شہری اورغیر ملکی بچاﺅ کے لیے احتیاطی طور پر انفلوائنزا ویکسین لیں، فوٹو عاجل

انہوں نے مشورہ دیا کہ سعودی شہری اورغیر ملکی بچاﺅ کے لیے احتیاطی طور پر انفلوئنزا ویکسین لیں۔
ڈاکٹر توفیق الربیعہ کے مطابق انفلوئنزا ویکسین کی بدولت 60 فیصد تک تحفظ حاصل ہوجاتا ہے۔ انفلوئنزا کے شدید اثرات سے 80 فیصد تک تحفظ مل جاتا ہے۔
وزیر صحت کا کہنا تھا کہ جو لوگ انفلوئنزا ویکسین لینا چاہیں وہ کسی بھی ہیلتھ سینٹر سے رجوع کرسکتے ہیں۔ وہاں مفت ویکسین کا انتظام ہے اس کے لیے آن لائن ٹائم لینا ضروری نہیں۔
 اگر کسی کے ذہن میں ویکسین یا انفلوئنزا کے حوالے سے کوئی سوال ہو تو وہ 937 پر رابطہ کرکے معلومات حاصل کرسکتا ہے۔ 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
         

شیئر:

متعلقہ خبریں