Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی طالبعلم نے یو ٹیوب میں سکیورٹی خامی پکڑ لی

سیکیورٹی خامی کا انکشاف کالج کی رپورٹ میں کیا تھا۔فوٹو: ٹوئٹر
گوگل کمپنی نے مکہ مکرمہ کی اللیث کمشنری میں کمپیوٹر سائنس کالج کے طالب علم حمود الھلمانی کو یو ٹیوب میں سیکیورٹی خامی کی نشاندہی پر اعزاز سے نواز اہے۔
 حمود الھلمانی نے گوگل کمپنی کے ماتحت یو ٹیوب میں سیکیورٹی خامی کا انکشاف کالج کی رپورٹ میں کیا تھا۔
تواصل ویب سائٹ کے مطابق الھلمانی نے بتایا تھا کہ پیشگی اجازت کے بغیر یو ٹیوب کے صارفین کی بعض نجی معلومات تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ ایسی صورت میں صارفین کی پرائیویسی متاثر ہوسکتی ہے

گوگل کمپنی نے حمود الھلمانی کو  سیکیورٹی خامی کی نشاندہی پر اعزاز سے نوازاہے۔ فوٹو: تواصل

الھلمانی نے گوگل انتظامیہ سے خط و کتابت کرکے یو ٹیوب کی خامی سے متعلق رپورٹ بھیجی تھی۔
گوگل کی سیکیورٹی ٹیم نے رپورٹ ملتے ہی سعودی طالب علم الھلمانی سے رابطہ کرکے اعتراف کیا کہ جس خامی کی نشاندہی کی ہے وہ بالکل درست ہے۔ اس انکشاف پر حوصلہ افزائی کے لیے انعام بھیجا جائے گا۔
سعودی طالب علم الھلمانی نے گوگل کی جانب سے اعزاز ملنے پر کہا’ یو ٹیوب میں موجود خامی ہیکرز کو پیشگی اجازت کے بغیر واردات کا موقع فراہم کررہی ہے‘۔ 
’ اصل مسئلہ یہ ہے کہ صارف کی معلومات تک authentication bypass چیک پوائنٹ کو کراس کرکے رسائی حاصل کرنے کی گنجائش ہے‘۔
 

شیئر: