Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممنوعہ لین میں گاڑی چلانے پر کتنا جرمانہ؟

ایک سے زیادہ مرتبہ خلاف ورزی پر جرمانہ انتہائی حد تک کیا جاتا ہے۔ فائل فوٹو
سعودی محکمہ ٹریفک نے واضح کیا ہے کہ فٹ پاتھ یا ممنوعہ لین میں گاڑی چلانا جرم ہے۔
قانون کی نافرمانی کرنے والے پر کم از کم ایک ہزار اور زیادہ سے زیادہ 2 ہزار ریال جرمانہ عائد ہو گا۔
عکاظ اخبار کے مطابق سوشل میڈیا پرایک وڈیو گردش کررہی ہے جس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ فٹ پاتھ یا ممنوعہ لین میں گاڑی چلانے پر 5 ہزار ریال جرمانہ ہے۔
محکمہ ٹریفک نے اس وڈیو کلپ کا نوٹس لیتے ہوئے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو اطمینان دلایا ہے کہ 5 ہزار ریال جرمانے کا دعویٰ غلط ہے۔

 فٹ پاتھ یا ممنوعہ لین میں گاڑی چلانا قانوناً منع ہے اس سے گریز کرنا چاہئے۔فائل فوٹو

تاہم محکمہ ٹریفک نے وضاحت کی ہے کہ فٹ پاتھ یا ممنوعہ لین میں گاڑی چلانا قانوناً منع ہے۔
ٹریفک قانون کے تحت جاری کردہ خلاف ورزیوں کی فہرست میں یہ خلاف ورزی بھی شامل ہے۔ اس پر کم ازکم ایک ہزار اور زیادہ سے زیادہ دو ہزار ریال جرمانہ مقرر ہے۔
واضح رہے کہ پہلی بار جب کوئی سعودی شہری یا مقیم غیر ملکی کسی خلاف ورزی کا ارتکاب کرتا ہے تو اس پر خلاف ورزی کے حوالے سے کم از کم جرمانہ لگایا جاتا ہے، جبکہ ایک سے زیادہ مرتبہ کی خلاف ورزی پر جرمانہ انتہائی حد تک دیا جاتا ہے۔
محکمہ ٹریفک نے واضح کیا ہے کہ البتہ ایک صورت میں اس سے مستثنیٰ ہے، وہ یہ ہے کہ خلاف ورزی کس ماحول میں کی گئی ہے۔ اگر وہ ایسی ہو جس میں سرزنش کی ضرورت محسوس کی جارہی ہو تو وزیر داخلہ کی جانب سے تشکیل دی جانے والی کمیٹی کے فیصلے پر انتہائی جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔
محکمہ ٹریفک نے توجہ دلائی ہے کہ وزیر داخلہ کی قائم کردہ کمیٹی کے ارکان کو استصوابی حق نہیں دیا گیا ہے۔ بلکہ اس حوالے سے شرائط متعین کردی گئی ہیں اورکمیٹی کا طریقہ کار بھی مقرر کیا گیا ہے۔ 
  
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں              

شیئر: