Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں تنخواہیں بڑھنے کا راز؟

سعودی عرب میں مختلف شعبوں میں 3تا 6فیصد تنخواہوں میں اضافہ ہوگا ۔ فائل فوٹو
افرادی قوت کو مشاورتی خدمات اور مارکیٹ ریسرچ نیز روزگار کے بارے میں اسپیشلسٹ کمپنی’ کوپر وچ‘ نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ سال 2020کے دوران سعودی عرب کے تمام شعبوں کے ملازمین کی تنخواہوں میں 3فیصد اوسط اضافہ ہوگا۔
الامارات الیوم کے مطابق کوپر وچ کمپنی کے بانی ایگزیکٹیو چیئرمین ٹریگور مرفی نے سعودی عرب کے حوالے سے بتایا کہ مملکت کے تمام شعبوں میں اوسط اضافہ 3فیصد ہوگا۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ سعودی عرب میں بڑی بھاری تبدیلیاں آرہی ہیں۔ یہ تبدیلیاں تنخواہیں برقرار رکھوانے والی یا بیشترصنعتوں میں تنخواہیں بڑھوانے والی ہیں۔
سعودی لیبر مارکیٹ میں 2020کے دوران اسٹراٹیجک خدمات کے شعبے میں قابل ذکر پیشرفت آئے گی۔ توقع ہے کہ اس شعبے کے ملازمین کی تنخواہوں میں 6فیصد تک اضافہ ہوگا۔ دوسرے نمبر پر سرمایہ کاری، تجارت اور مارکیٹنگ کے شعبے ہوں گے جن کے ملازمین کی تنخواہ 5فیصد تک بڑھنے کے امکانات ہیں۔ علاوہ ازیں فنڈنگ اور اکاﺅنٹنٹ کے شعبے میں 4فیصد تک تنخواہ بڑھ سکتی ہے۔

 امارات کے بیشتر شعبوں میں جو تنخواہیں 2019ءمیں ہیں وہی تنخواہیں 2020ءمیں برقرار رہیں گی۔ فائل فوٹو

اس بات کی بھی توقع ہے کہ بینکنگ، مالیاتی خدمات ، قانونی مینجمنٹ، سرمایہ کاری اور پبلک سیکٹر کی خدمات میں کام کرنے والو ںکی تنخواہوں میں 3فیصد تک کا اضافہ ہوگا۔
کوپر وچ کے بانی ایگزیکٹیو چیئرمین ٹریگور مرفی نے متحدہ عرب امارات کے حوالے سے جن توقعات کا اظہار کیا ہے وہ شاید ملازم پیشہ حلقوں کو پسند نہیں آیے گا۔ تاہم کمپنی نے کہا ہے کہ امارات کے بیشتر شعبوں میں جو تنخواہیں 2019ءکے دوران ہیں تقریباً© وہی تنخواہیں 2020ءمیں بھی برقرار رہیں گی۔
کمپنی کی رپورٹ میں اس عمومی ضابطے سے استثنیٰ بھی دیا گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اسٹراٹیجک خدمات والے شعبے میں کام کرنے والوں کی تنخواہیں 5فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے۔ البتہ سرمایہ کاری ، صنعت ، ٹیکنالوجی اور مواصلات کے شعبوں میں برائے نام اضافہ ہوگا۔ اس کی شرح 2فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔ 
کوپر وچ کمپنی کے بانی ایگزیکٹیو چیئرمین ٹریگور مرفی نے امید ظاہر کی ہے کہ تنخواہوں میں اضافہ تو محدود ہوگا البتہ اچھی بات یہ ہے کہ امارات میں کئی ترقیاتی منصوبے نافذ کیے جائیں گے۔ یہ منصوبے اماراتی لیبر مارکیٹ کی مضبوطی کا باعث بنیں گے۔ ان منصوبوں کی بدولت آئندہ مہینوں کے دوران آمدنی کے نئے ذرائع آبشار کی صورت میں ابلیں گے۔
بانی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر جو لاکھوں ڈالر مالیت کے ہیں کام جاری رہے گا۔ اسی طرح غیر منقولہ جائدادوں ، سیاحت اور تفریحات کے اماراتی منصوبے ملک کی لیبر مارکیٹ کو زبردست تحریک دیں گے۔
  
            

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: