Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر ریلوے شیخ رشید کو انڈے کیوں مارے گئے؟

شیخ رشید کو انڈے تو نہیں لگے لیکن وہ اس حملے کے بعد ٹرین سے باہر نہیں آئے۔ فوٹو: ویڈیو گریب
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو ایسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا جس کی وہ توقع نہیں کر رہے تھے۔
سرگودھا کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر وہ اپنے ہی محکمے کی ٹرین پر پہنچے اور جب وہ ٹرین رکنے کے بعد وہ باہر نکلنے لگے تو ایک نوجوان نے ان پر تین انڈے برسا دئیے۔
اس غیر متوقع حملے کے لئے وفاقی وزیر تیار نہیں تھے۔ ان کو انڈے تو نہیں لگے لیکن وہ اس حملے کے بعد ٹرین سے باہر نہیں آئے۔

بعد میں معلوم ہوا کہ پیپلزپارٹی کے ایک جیالے نے وزیر ریلوے شیخ رشید نشانے پر لے لیا تھا۔ فوئل فوٹو

بعد میں معلوم ہوا کہ پیپلزپارٹی کے ایک جیالے نے وزیر ریلوے شیخ رشید نشانے پر لے لیا تھا۔
انڈہ مارنے والے شخص نے ویڈیو بیان میں کہا کہ انہوں نے شیخ رشید پر اس لیے انڈے پھینکے ہیں کیونکہ وہ ان کے قائد بلاول بھٹو زرداری کے خلاف ’نازیبا‘ زبان استعمال کرتے ہیں۔
شیخ رشید ٹرین پر سرگودھا پہنچے جیسے وہ روٹین میں دیگر شہروں کی طرح دورے کرتے رہے ہیں۔ شیخ رشید میڈیاسے بات چیت کے لئے باہر آئے تو ایک شخص نے ان پر تین چار انڈے داغ دیے۔ وفاقی وزیر انڈوں کی زد میں آنے سے بچ گئے اور انڈے ٹرین کو جالگے۔ ہنگامہ برپا ہونے پر شیخ رشید ٹرین سے اترنے کےبجائے اندر چلے گئےنوجوان کی نعرے بازی پر ریلوے پولیس نے اس نوجوان کو حراست میں لے لیا۔
وفاقی وزیرشیخ رشید کی ہدایت پر زیرحراست جیالے کو چھوڑ دیا گیا۔

شیئر: