Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلی بار اقامہ پرکویت آنے والوں پر نئی پابندی 

کیریکٹر سارٹیفکیٹ کی تصدیق کویتی سفارتخانے یا قونصلیٹ سے کرانی ہوگی ۔ فوٹو ۔ القبس
کویتی وزارت داخلہ کی جانب سے پہلی باراقامتی ویزے پر آنے والے غیر ملکیوں کے لیے چال چلن کی سند لازمی قرار دی گئی ہے۔
کریکٹر کے سرٹیفکیٹ  اپنے ملک سے بھی حاصل کیے جائیں اورکویت آنے کے بعد متعلقہ ادارے سے دوبارہ اعلی اخلاق کی سند حاصل کرنا لازمی ہوگا۔
کویتی اخبارالقبس کی اطلاع کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے بیرون ملک موجود تمام کویتی سفارتخانوں اورقونصلیٹ کو اطلاعی نوٹ ارسال کر دیا گیا ہے جس میں اس امرکی وضاحت کی گئی ہے کہ کویت آنے والے مذکورہ سرٹیفکیٹ اپنے ہمراہ لازمی لائیں۔
سفارتخانوں کوارسال کیے جانے والے اطلاعی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ کویت آنے والےغیرملکی جو پہلی بار اقامہ پرآرہے ہوں انہیں چاہئے کہ وہ اپنے ملک کے متعلقہ ادارے سے چال چلن کی سند حاصل کریں جس میں واضح طور پر درج ہو کہ حامل ہذا کسی قسم کے جرائم میں ملوث نہیں۔ 
مذکورہ سند کویتی سفارتخانے یا قونصلیٹ سے تصدیق کروائی جائے۔ چال چلن کا سرٹیفکیٹ 3 ماہ سے زیادہ پرانا نہ ہو۔ اگرسرٹیفکیٹ کویت آمد کے وقت 3 ماہ سے زیادہ کا ہوگا تووہ قابل قبول تصورنہیں کیاجائے گا۔
کویتی وزارت داخلہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ کویت آنے والے غیر ملکیوں کو ا قامہ جاری کرانے کے لیے متعلقہ کویتی  اداروں سے بھی چال چلن کا سرٹیفیکٹ حاصل کرنا ہوگا جس کی مدت 3 ماہ سے زائد نہ ہو۔
واضح رہے کیریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے کویت میں مخصوص  پولیس سٹیشن سے رجوع کیاجاتا ہے جہاں فنگر پرنٹس حاصل کرکے باریک بینی سے اس امر کی یقین دہانی کرائی جاتی ہے کہ مذکورہ شخص جس کے فنگر پرنٹ کے ذریعے تحقیق کی جارہی ہے وہ کسی طرح کے جرائم میں تو ملوث نہیں رہا ۔ 

شیئر: