Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے مزید امریکی بانڈز خرید لیے

سعودی عرب پوری دنیا میں امریکی بانڈز کے مالک ملکوں میں 12ویں نمبر پر ہے۔ فائل فوٹو
سعودی عرب نے رواں سال 10ماہ کے دوران مزید امریکی بانڈز خریدے ہیں۔ اس سال 28.5ارب ریال (7.6ارب ڈالر) مالیت کے بانڈز حاصل کیے۔سعودی عرب مجموعی طور پر 178.917ارب ڈالر مالیت کے امریکی بانڈز کا مالک بن گیا ہے۔ 
الوطن اخبار کے مطابق سعودی عرب نے 2018 کے 10ماہ کے مقابلے میں 2019 کے دوران امریکی بانڈز زیادہ خریدے۔امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سعودی عرب پوری دنیا میں امریکی بانڈز کے مالک ملکوں میں 12ویں نمبر پر ہے۔

 سب سے زیادہ امریکی بانڈز خریدنے والا ملک جاپان جبکہ چین دوسرے نمبر پر ہے۔فائل فوٹو

اکتوبر 2019ءمیں جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق امریکی بانڈز سب سے زیادہ خریدنے والا ملک جاپان ہے۔ وہ 1168ارب ڈالر کے امریکی بانڈز کا مالک ہے۔ دوسرے نمبر پر چین ہے جو امریکہ سے 1101.6ارب ڈالر کے بانڈز حاصل کیے ہوئے ہے۔ برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔ جو 334.1ارب ڈالر کے امریکی بانڈز خریدے ہوئے ہے۔ سعودی عرب بارہویں نمبر پر ہے جو 178.917 ارب ڈالر کے امریکی بانڈز حاصل کیے ہوئے ہے۔
امریکی وزارت خزانہ کے مطابق سعودی عرب امریکہ کے بیشتر ایسے بانڈز خریدے ہوئے ہے جو طویل المیعاد ہیں۔ ان کی مالیت 135.542ارب ڈالر ہے۔ محدود المیعاد بانڈز کی مجموع قیمت 43.375ملین ڈالر ہے۔
                       
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: