Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی سینٹ کام کے سابق کمانڈر مائیکل کوریلا کے لیے کنگ عبدالعزیز میڈل

ریاض میں وزارت کے دفتر میں امریکی سینٹکام کے سابق کمانڈر کا خیرمقدم کیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے امریکی سینٹ کام کے سابق کمانڈر جنرل مائیکل کوریلا کو فرسٹ کلاس کنگ عبدالعزیز میڈل سے نوازا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر دفاع نے جمعرات کو ریاض میں وزارت کے دفتر میں امریکی سینٹ کام کے سابق کمانڈر کا خیرمقدم کیا۔
اس موقع پر نائب وزیر دفاع شہزادہ عبدالرحمن بن محمد بن عیاف، چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حامد الرویلی اور وزیر دفاع کے مشیر برائے انٹیلی جنس ہشام بن عبدالعزیز بن سیف موجود تھے۔

شیئر: