Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجی اداروں میں جزوقتی ملازمت کے لیے ضوابط تبدیل

سرکاری ملازمتوں میں سعودی خواتین کا تناسب 40 فیصد ہوگیا ہے۔فوٹو: ٹوئٹر
سعودی عرب کے وزیر شہری خدمات سلیمان الحمدان کے مطابق سرکاری ملازمتوں میں سعودی خواتین کا تناسب 40 فیصد ہوگیا ہے۔
 سلیمان الحمدان نے مجلس شوریٰ کے ارکان کو ملازمتوں کے حوالے سے وزارت کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا۔ سعودی وژن 2030 کے تناظر میں مستقبل سے متعلق اپنی وزارت کے اہداف، رجحانات اور نظریات پیش کیے۔
الاقتصادیہ کے مطابق وزیر شہری خدمات نے بتایا کہ سرکاری اداروں کو اپنی افرادی قوت آزادانہ طریقے سے استعمال کرنے کے اختیارات حاصل ہوں گے۔ ہر وزارت کی اپنی ایک حکمت عملی ہوگی اور اس حوالے سے وزارت بااختیار ہوگی۔

 سلیمان الحمدان نے مجلس شوریٰ کو ملازمتوں کے حوالے سے وزارت کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا۔فوٹو: ٹوئٹر

سلیمان الحمدان کا کہنا تھا ’ وزارت شہری خدمات سرکاری اداروں میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے مزید اقدامات کرے گی‘۔
’ سرکاری ملازمین کو نجی اداروں میں جز وقتی ملازمت کے مواقع مہیا کرنے کے لیے سولہ سے زیادہ ضوابط تبدیل کیے گئے ہیں‘۔
سلیمان الحمدان نے مزید کہا کہ معذوروں کے ساتھ وزارت خصوصی معاملہ کررہی ہے۔ عام شہریوں کی طرح انہیں بھی ملازمت کے مواقع مہیا کیے جارہے ہیں۔ یہ کام وزارت محنت و سماجی بہبود کے ساتھ مل کر انجام دیا جارہا ہے۔

شیئر: