Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سورج گرہن، کس شہر میں دورانیہ کیا ہوگا؟

 سورج گرہن کی شروعات صبح 5 بجکر 33 منٹ پر ہوگی۔ فوٹو:عاجل
دنیا بھر کی طرح سعودی عرب میں بھی جمعرات 26 دسمبر کی صبح دائرہ نما سورج گرہن دیکھا جاسکے گا۔
سعودی عرب کی تمام وزارتوں ، محکموں اور اداروں میں جمعرات کو ڈیوٹی صبح ساڑھے سات کے بجائے نو بجے سے کردی گئی ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق وزارت تعلیم نے پہلے ہی تمام سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز صبح نو بجے سے کرنے کا اعلان کر چکی ہے۔ طلبہ اور والدین کو ایس ایم ایس ، سوشل میڈیا ، ریڈیو اور ٹی وی کے ذریعے مطلع کردیا گیا ہے۔

سعودی عرب  کے تمام اداروں میں جمعرات کو ڈیوٹی صبح نو بجے سے کردی گئی ہے۔

 سورج گرہن کی شروعات صبح 5 بجکر 33 منٹ پر ہوگی۔ یہ 6.37 منٹ تک اپنے عروج پر ہوگا جبکہ 7بجکر 45 منٹ پر سورج گرہن ختم ہوجائے گا۔ سعودی عرب کے ہر شہر کے حوالے سے گرہن کے اوقات الگ ہوں گے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب میں سورج گرہن کا سب سے کم دورانیہ تبوک میں ہوگا ۔ صرف 18منٹ تک اس کا سلسلہ رہے گا۔ سب سے زیادہ دورانیہ دمام میں ہوگا ۔ 84 منٹ تک گرہن کا سلسلہ رہے گا۔
 ماہرین فلکیات کے مطابق ریاض میں سورج گرہن 70 منٹ تک رہے گا اور سات بجکر 45 منٹ پر ختم ہوگا۔ مکہ مکرمہ میں سورج گرہن 42 منٹ تک رہے گا اور 7 بجکر 38 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا۔ 
مدینہ منورہ میں 37 منٹ رہے گا اور سات بجکر چالیس منٹ پر ختم ہوگا۔ دمام میں 84 منٹ رہے گا اور سات بجکر 49 منٹ پر ختم ہوگا۔ ابہا میں 59 منٹ تک ہوگا اور 7 بجکر 38 منٹ پراختتام پذیر ہوگا۔ جازان میں 59 منٹ رہے گا اور 7بجکر 37 منٹ تک رہے گا۔

الاحساکمشنری کا الہفوف شہر سورج گرہن دیکھنے کے لیے سب سے مناسب مقام ہے۔فوٹو :ایس پی اے 

 حدود شمالیہ میں 41 منٹ تک سورج گرہن رہے گا اور 7بجکر 45منٹ پر ختم ہوگا۔ الجوف میں 27 منٹ رہے گا او ر7 بجکر 43منٹ پر ختم ہوگا۔ تبوک میں اٹھارہ منٹ رہے گا اور سات بجکر 41 منٹ پر اختتام ہوگا۔
 حائل میں 42 منٹ رہے گا اور 7 بجکر43 منٹ پر ختم ہوگا۔ باحہ میں 51 منٹ ہوگا۔ 7 بجکر 38 منٹ پر ختم ہوگا۔ القصیم میں 55 منٹ ہوگا اور 7 بجکر 44 منٹ پر سورج گرہن ختم ہوگا۔
 نجران میں سورج گرہن 68 منٹ تک چلے گا ۔ 7 بجکر 39 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا۔
ماہر فلکیات عبدالعزیز الحصینی نے بتایا ہے کہ مشرقی ریجن کی الاحساءکمشنری کا الہفوف شہر سورج گرہن کا منظر دیکھنے کے لیے سب سے مناسب مقام ہے۔
’ سعودی عرب کا جو شہر الہفوف سے جتنے فاصلے پر ہوگا اسی تناسب سے وہاں سورج گرہن جزوی طور پر نظر آیے گا۔فاصلہ جتنا زیادہ ہوگا سورج گرہن کا دورانیہ اتنا ہی کم ہوتا چلا جائے گا‘۔

شیئر: