Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں نئے سال کا جشن منایا جائے گا ؟

محکمہ تفریحات کے مطابق سوشل میڈیا پر دعویٰ بے بنیاد ہے۔ فوٹو: ٹوئٹر
سعودی محکمہ تفریحات کے مطابق سعودی عرب میں نئےعیسوی سال کا جشن نہیں منایا جائے گا۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا دعویٰ بے بنیاد ہے۔
المرصد ویب سائٹ کے مطابق گذشتہ روز سوشل میڈیا پر یہ اطلاعات وائرل تھیں کہ سعودی عرب اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ نئے عیسوی سال کا باقاعدہ جشن منائے گا۔
یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ جشن کا انتظام محکمہ تفریحات کرے گا۔

محکمہ تفریحات نے وضاحتی بیان میں کہا نئے عیسوی سال کا جشن منانے کا اجازت نامہ جاری نہیں کیا۔ فوٹو:ٹوئٹر

محکمہ تفریحات نے ٹو ئٹر پر وضاحتی بیان میں کہا ’محکمہ یہ بات واضح کردینا چاہتا ہے کہ نئے عیسوی سال کا جشن منانے کا اجازت نامہ جاری نہیں کیا۔ ریاض ریجن کی حریملا کمشنری کی تحصیل ملھم میں نئے سال کے جشن کی اطلاع سراسر غلط ہے۔‘
 بیان میں مزید کہا گیا ’حریملا کی تحصیل ملھم میں نئے سال کے جشن کا انتظام کرنے والے شخص کو روک دیا گیا ۔ قانونی کارروائی کے لیے معاملہ گورنر ریاض کو پیش کردیا گیا ہے۔‘
 

شیئر: