Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلائی کچرا پکڑنے میں مشکلات

ٹوکیو.... جاپان نے خلائی کچرا پکڑنے کیلئے جو سیارہ خلا میں بھیجا ہے اب اسے مشکلات کا سامنا ہے۔ جاپانی سائنسددانوں نے بتایا کہ یہ تجرباتی خلائی جہاز زمین کے مدار میں گردش کرنے والے کچرے کو جمع کرنے کیلئے بھیجا گیا تھا۔ خیال ہے کہ خلا میں کچرے کے 100سے زائد ٹکڑے گردش میں ہیں۔ یہ کچرا پرانے سیاروں اور راکٹوں کے ٹکڑوں پر مشتمل ہے۔ ان سے آئندہ کے خلائی تجربات کے لئے مشکلات کا سامنا ہے۔ جاپان کی ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے اے ایکس اے) نے خلائی کچرا جمع کرنے والا یہ سیارہ تیار کیا تھا اور اب پتہ چلا ہے کہ خلا میں گردش کرنے والے کچرے کو پکڑنے میں اسے مشکلات ہیں۔ جاپانی خلائی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ اس میں ہم سے ہی کوئی غلطی ہوئی ہو۔
 

شیئر: