Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیشوں کی سعودائزیشن کا فیصلہ واپس لینے کی حقیقت؟

سعودی عرب کی وزارت محنت کے ترجمان خالد ابا الخیل نے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ان خبروں میں غیر مصدقہ ذرائع سے چند پیشوں کی سعودائزیشن کا فیصلہ واپس لینے کا ذکر کیا گیا تھا۔ 
 
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت محنت نے اعلان کیا ہے کہ مختلف پیشوں کی سعودائزیشن کے فیصلوں پر وزارت بدستور عمل پیرا ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی تبدیلی کا اعلان نہیں کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی خبریں  بے بنیاد ہیں(فوٹو ٹوئٹر)

واضح رہے گزشتہ دونوں سوشل میڈیا پرایسی خبریں وائرل ہو گئی تھیں جن میں یہ افواہیں گردش کرتی نظر آرہی تھیں کہ چند ایسے پیشے جن میں فارماسسٹ، نرسیں، اکاونٹنٹس، حساب کتاب رکھنے والا، میڈیکل سیکریٹری، پرچیزر، سٹور کیپر اور ایگزیکٹو سیکریٹری کے پیشوں کی سعودائزیشن کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔
ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے اس کی وضاحت وزارت محنت کے ترجمان نے کر دی ہے۔
ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ وزارت محنت کے حوالے سے کوئی بھی خبر سرکاری ذرائع سے لی جائے اس کے علاوہ کسی غیر مصدقہ خبر پر اعتبار نہ کیا جائے۔
  • ہر وقت با خبر رہنے کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: