Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت محنت کی تفتیشی کارروائیاں، 47 غیر ملکی گرفتار

سعودائزیشن پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون ۔فوٹو ۔ العمل نیوز
سعودی عرب کے شہر ریاض میں وزارت محنت وسماجی بہبود آبادی کی جانب سے قانون پر عمل درآمد کرانے کے سلسلے میں چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔
گذشتہ ایک ہفتے کے دوران وزارت محنت کی تفتیشی ٹیموں نے مختلف مارکیٹوں میں 276 خلاف ورزیوں پر دکانداروں کو انتباہی نوٹس جاری کیے۔
 سعودی خبر رساں ایجنسی ( ایس پی اے ) کے مطابق وزارت محنت کی تفتیشی ٹیموں نے ریاض شہر کے علاوہ گردونواح کے علاقوں میں مارکیٹوں کا دورہ کیا تاکہ سعودائزیشن کے قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔

گرفتار کیے جانے والے غیر ملکی ذاتی کاروبار میں ملوث تھے۔  فوٹو۔اخبار 24      

وزارت محنت کی تفتیشی ٹیموں کو علاقے کی پولیس کا تعاون بھی حاصل تھا جبکہ وزارت تجارت کے اہلکار بھی ان کے ہمراہ تھے۔ مشترکہ تفتیشی ٹیم نے قانون محنت سمیت دیگر متعدد خلاف ورزیوں پر 276 دکانوں کے مالکان کو نوٹسسز جاری کیے۔
ریکارڈ کی جانے والی خلاف ورزیوں میں دکان یا تجارتی ادارے کا لائسنس ایکسپائر تھا جبکہ سعودی خواتین کے لیے مناسب جگہ کی عدم فراہمی اور بعض دکانوں میں سعودی اہلکاروں کی عدم تعیناتی بھی شامل تھی۔
تفتیشی اہلکاروںن ے مارکیٹ میں ذاتی کارروبار کرنے والے 47 غیر ملکیوں کو بھی گرفتار کیا جو سعودی شہریوں کے ناموں پر گاڑیوں کے پرانے پرزوں کی خرید و فروخت کا اپنا ذاتی کارروبار کر رہے تھے۔
واضح رہے سعودی عرب میں غیر ملکی کارکن ذاتی نوعیت کا کاروبار نہیں کرسکتے ایسا کرنیوالوں کے خلاف سخت سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔ وزارت محنت کی جانب سے ان سعودیوں کے خلاف بھی کارروائی کی جاتی ہے جو غیر ملکیوں کو اپنے ناموں سے کارروبار کی اجازت دیتے ہیں۔
اس ضمن میں وزارت محنت کے ریجنل ذرائع کا کہنا تھا کہ سعودائزیشن کے قانون کو ہر صورت میں کامیاب بنانے کے لیے تمام تروسائل کو بروئے کارلایا جائے گا۔ ہمارا مقصد سعودیوں کو زیادہ سے زیادہ کاروبار اور کام کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے جس پر تیزی سے ہر سطح پر عمل جاری ہے۔
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: