Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نامناسب لباس،خواتین سمیت مزید 60 گرفتار

کارروائی سماجی تہذیب کے تحفظ کے لائحہ عمل کے تحت کی گئی ہے۔
ریاض پولیس کے مطابق پبلک مقامات پر نامناسب لباس پہن کر گھومنے پھرنے پر مزید 60 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں37 خواتین شامل ہیں۔انہیں سماجی تہذیب کے منافی سرگرمیوں پر سرزنش بھی کردی گئی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان شاکر التویجری نے بتایا کہ گرفتاری کی کارروائی سماجی تہذیب کے تحفظ کے جاری لائحہ عمل پرعمل درآمد کے تحت کی گئی ہے۔
 ترجمان کا کہناہے کہ تین دن کے دوران گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ 37 خواتین اور 23 مرد ہیں۔
 یاد رہے کہ پولیس سعودی عرب کے تمام بڑے شہرو ںمیں ان دنوں سماجی تہذیب کے منافی سرگرمیوں کا سختی سے نوٹس لے رہی ہے۔ غیر سماجی حرکتوں سے روکنے کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
 پولیس سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی شکایات پر کارروائی کر رہی ہے۔

شیئر: