Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان سرمائی میلہ، 18ممالک کی شرکت

 جازان میں سرپرستی گورنر شہزادہ محمد بن ناصر بن عبدالعزیز کریں گے۔ فوٹو العربیہ
جازان سعودی عرب کے جنوب مغرب میں واقع ہے۔ جمعہ 3جنوری کو 15روزہ سرمائی میلہ شروع ہو رہا ہے۔ جازان کی 16کمشنریوں کے علاوہ 18ممالک شریک ہوں گے۔ اس کی سرپرستی گورنر شہزادہ محمد بن ناصر بن عبدالعزیز کریں گے۔ 

اس سال کا میلہ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں زیادہ بڑا ہوگا۔ فوٹو العربیہ

العربیہ نیٹ کے مطابق میلے میںسٹیج ڈرامے اور غنائی تقریبات ہوں گی۔ شہزادہ سلطان کلچرل سینٹر میں رنگا رنگ پروگرام پیش کیے جائیں گے۔
جنوبی کورنیش پر واٹر گیمز اور بچوں کے لیے ساحلی کھیلوں کا انتظام ہوگا۔ بین الاقوامی طائفے محفلیں سجائیں گے۔

جازان میلے میں اہل و عیال کے ساتھ لوگ شرکت کرسکیں گے۔فوٹو العربیہ

جازان تاریخی قریے کے عوامی میدان میں تفریحی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ اہل و عیال کے ساتھ لوگ شرکت کرسکیں گے۔
جازان گورنریٹ کے سیکریٹری عبداللہ المدیمیغ نے بتایا ،اس سال کا میلہ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں زیادہ بڑا ہوگا۔ اس میں عالمی رنگ نمایاں ہوگا‘۔

جنوبی کورنیش پر واٹر گیمز اور بچوں کے لیے ساحلی کھیلوں کا انتظام ہوگا۔فوٹو العربیہ


 شہزادہ سلطان کلچرل سینٹر میں رنگا رنگ پروگرام پیش کیے جائیں گے۔

المدیمیغ کے مطابق گزشتہ برسوں کے دوران سردی کے موسم میں ہونے والے جازان کے سارے میلے بڑے کامیاب رہے۔
 سعودی عرب خلیجی ممالک اور دنیا بھر کے لوگوں میں یہ پیغام گیا کہ جازان قدرتی مقامات ، ثقافتی ورثے اور سیاحتی وسائل کے لحاظ سے مالا مال ہے۔
                            
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: