Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ویٹ لفٹنگ خواتین کے لیے انتہائی مفید‘

خواتین کے لیے بھی ویٹ لفٹنگ انتہائی مفید ہے ۔فوٹو ، العربیہ نیوز
ویٹ لفٹنگ اور دیگر بھاری ورزشوں کی سعودی خاتون ماہر ھدیل المالکی کا کہنا ہے کہ " عام طور پر یہ تصور کر لیا گیا ہے کہ بھاری ورزشیں محض مردوں کے لیے ہی مخصوص ہیں ، خواتین ان سے مستفیض نہیں ہوسکتی " 
ھدیل المالکی نے اس خیال کو غلط ثابت کردیا ۔ انکا کہنا ہے کہ تن سازی کی ورزش خواتین کے لیے بھی انتہائی مفید ثابت ہو سکتی ہے اگر اسے باقاعدہ ماہرین کی زیر نگرانی کیا جائے "

یومیہ ورزش بھی جسمانی صحت کے لیے اتنی ہی اہم ہے جتنا کھانا اور سونا ۔ فوٹو ،العربیہ نیوز 

المالکی نے مقامی نجی ٹی وی چینل ' الاخباریہ ' کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ  " جسم سازی کی ورزش سے جسمانی پٹھے مضبوط ہوتے ہیں ، یہ خیال قطعی طور پر بے بنیا د ہے کہ اگر خواتین اس قسم کی ورزش کریں تو انہیں نقصان پہنچتا ہے " 
ھدیل عرصہ دراز سے ویٹ لفٹنگ اور دیگر اسی قسم کی  بھاری ورزشیں خود بھی کرتی ہیں بلکہ انکی شاگردوںکی تعداد میں بھی غیر معمولی اضافہ ہورہا ہے ۔ المالکی کا کہنا ہے کہ ویٹ لفٹنگ سے جسم کی فاضل چربی گھلتی ہے جس سے صحت میں کافی بہتری آتی ہے ۔

باقاعدگی سے ورزش کے ذریعے مثبت ہارمونز میں اضافہ کیا جاسکتا ہے ۔ فوٹو ، الاخباريه 

ویٹ لفٹنگ کی ماہر المالکی نے "کروس فیٹ " ورزش کے بارے میں سوال پر کہا کہ "کروس فیٹ مختلف ورزشوں کا مجموعہ ہے جس میں جسمانی قوت کو جلا ملتی ہے ، روزانہ کم از کم 20 منٹ یہ ورزشیں کرنے سے  بے پناہ فوائد حاصل ہو تے ہیں "
"ویٹ لفٹنگ کے بارے میں خواتین کا یہ تاثر قطعی طور پر غلط ہے کہ اس سے کسی قسم کا نقصان ہو نے کا امکان ہے تاہم یہ ضروری ہے کہ از خود یا بغیر کسی گائیڈنس کے بھاری جسمانی ورزشوں سے اجتناب کیا جائے تو بہتر ہے ـ، المالکی نے مزید وضاحت کی 
ایسی خواتین کے بارے میں ھدیل کا کہنا تھا جو وزن کم کرنے کی خواہشمند ہیں ان کے لیے یہ بہترین ورزش ہے تاہم ورزشوں کو مناسب وقت اور دورانیہ کے مطابق کیاجائے تو اسکے بہتر نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں ۔
ھدیل کا کہنا تھا کہ عام لوگ  اس بارے میں بہت کم جانتے ہیں کہ باقاعدگی سے ورزش کرنے والوں میں منفی ہارمونز ختم ہو کر ان کی جگہ مثبت ہارمونز بڑھ جاتے ہیں جس سے وہ خوش مزاج بن جاتے ہیں ۔
الماکی کا کہنا تھا کہ " یومیہ ورزش کو اپنا معمول بنائیں جس طرح کھانا اور سونا جسم کی ضرورت ہے اسی طرح ورزش بھی جسمانی سلامتی اور حفاظت کے لیے انتہائی اہم ہے " ۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: