Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ فلمی میلے میں پانچ سعودی خواتین ہدایت کار بھی شامل

’سعودی فلم سازوں کے لیے اپنی کہانیاں سنانے کے مواقع پیدا کرنے کا اس سے بہتر کوئی طریقہ نہیں۔‘ (فوٹو: عرب نیوز)
جدہ فلمی میلے کے منتظمین نے ایک دلچسپ اور انوکھے فلمی منصوبے کے لیے سعودی عرب کی پانچ خواتین ہدایت کاروں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق پانچ سعودی خواتین ہند الفہد، جواہر العامری، نور الامیر، سارہ مسفر اور فاطمہ البنوی پانچ مختصر فلمیں بنائیں گی جنہیں کثیر المقاصد دستاویزی فیچر میں یکجا کیا جائے گا۔ فلسطینی ایوارڈ یافتہ فلمساز سوہا اراف کو تحریری نگراں منتخب کیا گیا ہے۔

دستاویزی فلم کا پریمیئر مارچ 2020 میں گا۔(فوٹو سعودی گزٹ)

ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسیٹول کی مالی اعانت اور جدہ پروڈکشن ہاوس سینو پیٹک پکچرز کے تحت تیار کردہ اس دستاویزی فلم کا پریمیئر مارچ 2020 میں منعقد ہونے والے افتتاحی فیسٹیول میں گا۔
فیسٹیول کے ڈائریکٹر محمود صباغ کا کہنا ہے ’یہ پروجیکٹ سعودی عرب میں ہونے والی دلچسپ تبدیلییوں کے زمانے میں خود سعودی خواتین سے ان کی زندگی کے بارے میں ان ہی کی زبانی اور انہی کے لفظوں میں تفصیلات فراہم کرے گا۔‘
انہوں نے کہا ’ہم فلم میں تنوع اور انضمام کی صلاحیت پر یقین رکھتے ہیں۔ اختراعی کاموں کی حمایت کرنا اس مشن میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ سعودی فلم سازوں کے لیے اپنی کہانیاں سنانے کے مواقع پیدا کرنے کا اس سے بہتر کوئی طریقہ نہیں۔‘

فلم کی سیٹنگ کے لیےمکہ، مدینہ، جدہ اور ریاض شامل ہیں۔(فوٹو سعودی گزٹ)

عورت کو مرکزی حیثیت دینے والا ہر بیانیہ کردار سے گہری وابستگی کی ایک تصویر ہے۔ ان میں پایا جانے والا انواع و اقسام کا ماحول بیانیے کے ساتھ مل کر عصرِ حاضر کے سعودی فلمی منظر نامے کے تنوع کو ظاہر کرتا ہے۔ ان کے ہدایت کار پورے سعودی عرب سے لیے گئے ہیں جبکہ فلم کی سیٹنگ کے لیے جن شہروں کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں مکہ، مدینہ، جدہ اور ریاض شامل ہیں۔
ڈائریکٹر الفہاد نے کہا ’سعودی خواتین ڈائریکٹرز کے ساتھ کسی فلم میں حصہ لینا ایک انوکھا تجربہ رہا ہے جس میں یہ سب مخصوص انداز میں وہ کہانیاں سناتی ہیں جن کا محور خواتین ہیں۔‘
 

شیئر: