Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فلم آسکرایوارڈز کی دوڑ میں

عربی زبان میں تیار ہونے والی فلم کا دورانیہ 101منٹ ہے۔ فوٹو عاجل
سعودی عرب نے آئندہ آسکر فلمی میلے میں فارن کیٹگری میں ھیفا المنصور کی فلم ’دی پرفیکٹ کینڈیڈیٹ‘ (The Perfect Candidate) کی نامزدگی کردی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ھیفا المنصور کی اس فلم کا انتخاب بین الاقوامی فلمی میلے میں شرکت کے بعد کیا گیا ہے۔ اس نے ستمبر میں وینس کے بین الاقوامی فلمی میلے میں ’گولڈن لائن ایوارڈ ‘ کے لیے مقابلہ کیا ہے جو سعودی سینما کی تاریخ میں ایک مثال ہے۔

فلم کی کہانی ھیفا المنصور اور براڈ نیمان نے تحریر کی ہے۔ فوٹو عاجل

فلم ’دی پرفیکٹ کینڈیڈیٹ‘ سعودی ڈائریکٹرھیفا المنصورنے تیار کی ہے جس میں سعودی خواتین کے حوالے سے بات کی گئی ہے۔
ھیفا المنصور کی اس فلم میں دیگر کرداروں میں میلا الزہرانی جو فلم میں مریم کا کردار ادا کررہی ہیں اور اسی طرح نورہ العوض نے سارہ کا کردارنبھا یا ہے۔ اس فلم کی کہانی ھیفا المنصور اور براڈ نیمان نے تحریر کی ہے۔ فلم سعودی عرب میں تیار کی گئی ہے۔

فلم میں سعودی خواتین کے حوالے سے بات کی گئی ہے۔ فوٹو عاجل

عربی زبان میں تیار ہونے والی 101منٹ کی اس فلم میں سعودی خواتین کے معاملات اجاگر کیے گئے ہیں۔ 
فلم کی کہانی ایک ایسی خاتون ڈاکٹر کی ہے جو سعودی خواتین کے بااختیار ہونے کے حوالے سے معاشرتی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے انتخاب لڑتی ہے۔
ھیفا المنصور اس سے قبل 2013ءمیں فلم ’وڈجڈا‘ کے ساتھ آسکر کے مقابلے میں حصہ لے چکی ہیں جبکہ 2017 میں بھی سعودی عرب کی نمائندگی کرچکی ہیں۔

فلم سعودی سینما کی تاریخ میں ایک مثال ہے۔ فوٹو عاجل

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ھیفا المنصور 2012 میں سعودی عرب میں بننے والی ایک فلم ’وڈجڈا‘ کی شوٹنگ میں پہلی سعودی خاتون تھیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: