Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کے 3بڑے فلمی ادارے سعودی فلمی صنعت میں شرکت کیلئے بے تاب

ریاض... امریکی خبررساں ادارے بلومبرگ نے اطلاع دی ہے کہ دنیا کے 3بڑے ادارے سعودی مارکیٹ میں فلموں کی تقسیم اور سینما گھر چلانے کی تیاریاں کرنے لگے ۔ مملکت کے متعدد علاقوں میں 2018ءکے ابتدائی مہینوں کے دوران سینما گھر کھولنے کے اجازت نامے باقاعدہ جاری ہو جائیں گے۔ ای میکس گروپ ، اے ایم سی انٹرٹینمنٹ ہولڈنگ اور الفطیم اماراتی گروپ مملکت میں بڑے پیمانے پر کاروبار کی تیاریاں کرنے لگے۔ اے ایم سی کمپنی کا صدر د فتر امریکی ریاست کنساس میں ہے۔ کمپنی میں سعودی پبلک انوسٹمنٹ فنڈ کے ساتھ سرمایہ کاری کے امکانات کا پتہ لگانے کی منظوری دیدی ہے۔ اس کے ایگزیکٹو چیئرمین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب منافع بخش تجارتی سرزمین ہے۔ ای میکس کمپنی جو مملکت میں تھیٹر چلانے والی واحد کمپنی ہے تعلیمی فلمیں نشر کر نے کی اسکیمیں تیار کر رہی ہے۔ اماراتی سرمایہ کار ماجد الفطیم نے کہا کہ وہ مملکت میں فوکس سینما گھر بڑے پیمانے پر قائم کریں گے۔ 

شیئر: