Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سکالر امریکی عدالت میں معاون جج

امریکی عدالت نے سرکاری سکالر شپ پر زیر تعلیم سعودی سکالر خاتون کو معاون جج تعینات کر دیا۔
مقامی اخبار اخبار 24 کے مطابق سعودی سکالر خاتون ہیا الشمری نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر بتایا ہے کہ انہیں امریکی عدالت میں ’معاون جج‘ کی اسامی پرتعینات کر دیا گیا ہے۔
 ان کی حیثیت رضا کارانہ ہوگی۔ 2020  میں اس کا ایک بڑا ہدف اس صورت میں پورا ہو گیا ہے۔
ہیا الشمری امریکہ میں قانون کی اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔
یاد رہے کہ الشمری نے کنگ سعود یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لا سے ایل ایل بی کیا۔ وہ قانون کی سکالر ہیں۔
الشمری نے قانون میں اعلیٰ ڈپلومہ بھی کیا ہے اور اعلیٰ تعلیم کی تکمیل اور وکالت کی پریکٹس کے لیے سکالر شپ پر امریکہ گئی ہیں۔
الشمری قانون میں ماسٹرز کر رہی ہیں۔ یہ پہلی سعودی سکالر خاتون ہیں جنہیں امریکی عدالت میں معاون جج بنایا گیا ہے۔
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: