Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خوشحالی کے لحاظ سے سعودی عرب کس نمبر پر؟

اقوام متحدہ کی نظر میں فروغ افرادی قوت کا معیار خوشحالی ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
اقوام متحدہ کے مطابق سعودی عرب افرادی قوت کے لحاظ سے انتہائی ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں عالمی سطح پر 36 ویں نمبر پر ہے۔
الوطن اخبار نے اقوام متحدہ کی رپورٹ برائے افرادی قوت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب 189 ممالک میں 36 ویں نمبر پر ہے، جبکہ عرب دنیا میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام برائے 2019ء کی فروغِ افرادی قوت رپورٹ کے مطابق سعودی عرب افرادی قوت کے لحاظ سے انتہائی ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب نے 2018ء کے مقابلے میں 2019ء کے دوران 3 درجے زیادہ حاصل کیے ہیں۔

سعودی عرب نے افرادی قوت کے حوالے سے غیر معمولی ترقی کی ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

فروغ افرادی قوت کا معیار اقوام متحدہ کی نظر میں مساوات، انصاف اور خوشحالی ہے جبکہ جی ٹوئنٹی میں سعودی عرب ترقی کے حوالے سے دسویں نمبر پر آ گیا ہے۔
بین الاقوامی رپورٹ میں توجہ دلائی گئی ہے کہ سعودی عرب نے 1990ء سے 2018ء کے دوران افرادی قوت کے حوالے سے غیر معمولی ترقی کی ہے۔
1990ءمیں سعودی عرب کا گراف 0.698 پوائنٹ تھا۔ 
اقوام متحدہ کا ترقیاتی پروگرام یو این ڈی پی مذکورہ گراف میں غیر معمولی دلچسپی لیتا ہے۔ اسی بنیاد پر دنیا بھر کے ممالک میں ہونے والی ترقی کی سالانہ رپورٹیں تیارکی جاتی ہیں۔
یہ گراف مختلف شعبوں کا احاطہ کرتا ہے۔

دنیا بھر کے ممالک کو 4 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

یاد رہے کہ فروغ افرادی قوت رپورٹ دنیا بھر کے ممالک کو 4 گروپوں میں تقسیم کیے ہوئے ہے۔
ایک گروپ میں وہ ممالک ہیں جن کے یہاں افرادی قوت کا فروغ 0.550 سے کم ہوتا ہے۔
دوسرا گروپ متوسط فروغ افرادی قوت والے ممالک کا ہے جن کا گراف 0.550 سے لے کر 0.699 کے درمیان پایا جاتا ہے۔
جہاں تک تیسرے گروپ کا تعلق ہے تو وہ اعلیٰ فروغ افرادی قوت والے ممالک کا کہلاتا ہے اس میں افرادی قوت کے فروغ کا گراف 0.700 سے 0.799 کے درمیان ہوتا ہے۔
چوتھا گروپ بے حد ترقی یافتہ افرادی قوت والے ممالک کا ہے۔ ان میں ترقی کا گراف 0.800 اور اس سے زیادہ کا ہوتا ہے۔ 
  • سعودی عرب کی خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: