Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسلا دھار بارش سے کئی علاقے زیر آب

ینبع کے شمال العیص اور املج تحصیلوں میں نشیبی علاقے زیر آب آگئےفائل فوٹو: ایس پی اے
سعودی عرب کے کئی علاقوں میں جمعے کو موسلا دھار بارش ہوئی ہے۔  ینبع کے شمال العیص اور املج تحصیلوں میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ العیص کمشنری میں درمیانے درجے کی بارش کی اطلاعات ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق تبوک، الجوف، حدود شمالیہ، حائل ، مدینہ منور ہ اور مکہ مکرمہ ریجنوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔ بارش سے قبل گرد وغبار کے باعث حد نظرمحدود ہوگئی۔ 

بارش سے قبل گرد وغبار کے باعث حد نظر محدود ہوگئی فوٹو :سبق 

ماہرین موسمیات نے جمعرات کو خبردار کیا تھا کہ سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں جمعہ کو گردو غبار چھایا رہے گا۔ بیشترعلاقوں میں بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا تھا۔ جدہ میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی تھی۔
شہری دفاع نے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بارش کے دوران احتیاطی تدابیر کی پابندی کریں۔
عاجل ویب سائٹ نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایاکہ ہفتے کو سعودی عرب کے پانچ علاقوں مدینہ منورہ، قصیم، الشرقیہ، مکہ مکرمہ ریجنوں اور شمالی ریاض میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔بحر احمر میں شدید ہواﺅںسے اونچی لہریں اٹھیں گی جو ڈھائی میٹر تک ہوںگی۔
دریں اثناءمملکت کے شمالی علاقوں میں سردی کی لہر برقرار ہے۔ درجہ حرارت پھر منفی تک پہنچ گیا ہے۔

شیئر: