Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض اور مشرقی ریجن میں سال کی پہلی بارش نے سماں باندھ دیا

ریاض اور مشرقی ریجن میں کل پیر کو بھی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا ( فوٹو: سبق)
سعودی دارالحکومت ریاض، آس پاس کے علاقوں اور مشرقی ریجن میں ہفتے اور اتوار کو سال کی پہلی بارش نے سماں باندھ دیا ہے۔ بارش سے قبل گرد آلود ہوائیں چلتی رہیں۔ دن میں رات کا گمان ہونے لگا تھا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بعض مقامات پر بارش ہلکی پھلکی اور دیگر جگہوں پر درمیانے درجے کی ہوئی ہے۔ ریاض شہر کے علاوہ الخرج، الدرعیہ، المزاحمیہ اور رماح کمشنریوں میں بھی بوندا باندی ہوتی رہی ہے۔ ریاض ریجن کی بیشتر کمشنریاں بارش کی زد میں ہیں۔
دوسری جانب مشرقی ریجن میں بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا ہے۔ ریجن کی کمشنریوں اور بیشتر شہروں میں زیادہ تر مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی ہے۔ کہیں کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوئی ہے۔
دمام، الاحساء اور القطیف میں بارش سے مقامی شہری اور مقیم غیر ملکیوں کے حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ بارش کا سلسلہ پیر تک جاری رہے گا۔

مشرقی ریجن کے بیشتر شہروں میں موسلادھار اور کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوئی (فوٹو: سبق)

شہری دفاع کے اہلکاروں نے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر کی پابندی کریں۔ 
 

شیئر: