Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’میڈیا پر شہرت سے زیادہ جانیں بچانے کی خوشی ہے‘

گذشتہ کچھ روز سے بلوچستان کے ضلع پشین کے رہائشی محمد سلیمان کا میڈیا پر بے حد چرچا ہے۔ کچھ نے ان کو قومی ہیرو قرار دیا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے ان کی خدمت اور جرات مندی کی داد دی ہے۔ 
ایسے موقع پر جب سرکاری ریسکیو ٹیمیں برف میں پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد نہیں کر پا رہی تھیں، تو محمد سلیمان اپنی جیپ پر کان مہترزئی پہنچ گئے اور سو کے قریب لوگوں کی جان بچائی، جن میں بچے اور بیمار عورتیں بھی شامل تھیں۔
محمد سلیمان نے اردو نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ میڈیا پر شہرت سے زیادہ ان کو جانیں بچانے کی خوشی ہے۔
مزید دیکھیے زین الدین احمد کو دیے گئے اس انٹرویو میں۔
 

شیئر: