Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سمارٹ شہروں میں شامل

اقوام متحدہ کی خصوصی کمیٹی نے ریاض کے لیے سمارٹ سٹی سرٹیفیکیٹ جاری کیا، فوٹو: ٹوئٹر
سعودی عرب کا دارالحکومت ریاض سمارٹ سٹیز میں شامل ہو گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی خصوصی کمیٹی نے ریاض کو سمارٹ سٹی ہونے کا سرٹیفیکیٹ جاری کیا ہے۔
 اخبار 24 کے مطابق ریاض رائل اتھارٹی کے ماتحت ریسرچ اینڈ سٹڈیز ادارے کے ڈائریکٹر انجینئر عبدالرحمان السلطان نے ایوارڈ وصول کیا۔
یاد رہے کہ سپین میں اقوام متحدہ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں سمارٹ سٹیز سرٹیفیکیٹ کے امیدوار شہروں کے استحقاق پر مشاورت کی گئی تھی۔

شہروں کا انتخاب دنیا بھر کے 100 شہروں میں سے کیا گیا ہے، فوٹو: ٹوئٹر

ریاض کے علاوہ چار اور شہروں کو اقوام متحدہ کی خصوصی کمیٹی نے سمارٹ سٹی کے سرٹیفیکیٹ جاری کیے ہیں۔
دیگر شہروں میں روس کا دارالحکومت ماسکو اور متحدہ عرب امارات کا سیاحتی شہر دبئی شامل ہیں۔ ان شہروں کا انتخاب دنیا بھر کے سو شہروں میں سے کیا گیا ہے۔
انتخاب کا معیار پائیدار ترقی اور ذہانت کے استعمال میں ان پانچوں شہروں کی گرانقدر خدمات کو قرار دیا گیا۔ یہ شہر سمارٹ سٹیز کے عالمی پیمانے ترتیب دینے کے اہل بھی قرار دیے گئے۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کمیونیکیشن آرگنائزیشن اور غیر جانبدار بین الاقوامی تنظیموں کے ایک وفد نے جولائی 2019 کو ریاض شہر کا دورہ کر کے سمارٹ سٹی کے حوالے سے اس کے استحقاق کا جائزہ لیا تھا۔ 
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: