Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ’نجی کلینک کا مالک سپیشلسٹ سعودی ڈاکٹر ہوگا‘

مجلس شوریٰ پہلے ہی اس کی منظوری دی چکی ہے۔ فوٹو: ٹوئٹر
سعودی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ کلینک کا مالک سپیشلسٹ ڈاکٹر ہونا ضروری ہے۔ مالک کو کلینک کے لیے 24 گھنٹے خود کو فارغ رکھنا ہوگا۔ کسی بھی ادارے میں ملازمت کرسکتا ہے اور نہ ہی کسی تجارتی سرگرمی میں خود کو مصروف کرسکتا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق یہ فیصلہ منگل کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بنعبدالعزیز کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔
سعودی کابینہ نے پرائیویٹ کلینکس قائم کرنے سے متعلق نجی صحت اداروں کے قانون کی ایک شق میں ترمیم کی ہے۔

سعودی کابینہ نے نجی صحت اداروں کے قانون کی شق میں ترمیم کی ہے۔فوٹو: ایس پی اے 

سعودی کابینہ سے درخواست وزیر صحت نے فیصلے کی درخواست کی تھی۔ مجلس شوریٰ پہلے ہی اس کی منظوری دی چکی ہے۔
 کابینہ نے نجی صحت اداروں کے قانون کی دفعہ 2 کی دوسری شق ترمیم کی ہے جس کے تحت پرائیویٹ کلینک کا مالک سعودی ڈاکٹر ہوگا، کلینک سپیشلسٹ ہوگا، وہی کلینک کا نگراں ہوگا اور وہ صرف کلینک کے کام انجام دے گا۔

شیئر: