Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سائبر سکیورٹی: سعودی عرب عربوں میں اول

سعودی ادارے سائبر سکیورٹی سسٹم مضبوط بنانے پر بڑی توجہ دے رہے ہیں، فوٹو: سبق
سعودی عرب سائبر سکیورٹی کی بے حد پابندی کرنے والے عرب ممالک میں پہلے اور دنیا بھر میں تیرہویں نمبر پر آ گیا ہے۔ اس کی بدولت صنعت کاروں اور تجارتی دنیا کی نظروں میں سعودی عرب کی پوزیشن بہت مضبوط ہو گئی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی کمپنی برائے کمپیوٹر ایس بی ایم کے ایگزیکٹو چیئرمین عصام الشیحہ نے آکسفورڈ بزنس گروپ OBG کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’سعودی عرب سائبر سکیورٹی کے حوالے سے درپیش خطرات سے اچھی طرح آگاہ ہے۔ سعودی عرب نے اسی احساس کے تحت 2017 میں سائبر سکیورٹی نیشنل اتھارٹی قائم کی تھی۔

سعودی عرب سائبر سکیورٹی کی بے حد پابندی کرنے والا ملک ہے، فوٹو: سبق

الشیحہ نے بتایا کہ ’سعودی عرب کے سرکاری ادارے اپنے گوشوارے، ڈیٹا، مختلف خدمات اور سرکاری آپریشنوں کی حفاظت کے لیے سائبر سکیورٹی سسٹم مضبوط بنانے پر بڑی توجہ دے رہے ہیں۔
الشیحہ نے مستقبل میں نئی سعودی ڈیجیٹل سکیموں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب فائیو جی نیٹ ورک پھیلانے میں لگا ہوا ہے۔ اس کی بدولت جدید ٹیکنالوجی سے مثالی فائدہ اٹھایا جا سکے گا۔
او بی جی میں وڈیو اور تعلقات عامہ کے انچارج مارک آندرے ڈپلوا نے کہا کہ ’الشیحہ نے سعودی عرب میں ڈیجیٹل کا منظر نامہ بہت اچھی طرح سے واضح کر دیا ہے۔‘ ان کی گفتگو سے یہ بات صاف ہو گئی ہے کہ سعودی عرب میں تیزی سے تبدیلیاں آ رہی ہیں۔ اس کی بدولت اقتصادی وسائل کے تنوع میں مدد ملے گی۔                      
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: