Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں مصنوعی ذہانت کے مقابلے ’آرتھاتھون‘

سعودی نوجوان اس میدان میں صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ (فوٹو واس)
سعودی عرب کے وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے دارالحکومت ریاض میں کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر میں منعقد ہونے والے سہ روزہ مصنوعی ذہانت کے مقابلے "آرتھاتھون" کی سرپرستی کی۔
"آرتھاتھون" کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر ثقافت نے کہا کہ "فنون کے شعبے میں جدت کی ایک نئی منزل دیکھی جا رہی ہے۔ مملکت نے مستقبل کی منصوبہ بندی کے سلسلے میں مصنوعی ذہانت کو خصوصی اہمیت دی ہے"۔

ثقافت کے تمام شعبوں میں دلچسپی کے ساتھ توجہ دی جا رہی ہے(فوٹو واس)

شہزادہ بدر بن عبداللہ کے مطابق حالیہ "آرتھاتھون" مقابلے کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ سعودی عرب کی دانش مند قیادت ثقافت کے تمام شعبوں میں دلچسپی کے ساتھ توجہ دے رہی ہے۔ آج سعودی نوجوان ثقافتی جدت اور مصنوعی ذہانت کے میدان میں اپنی بے پناہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے مملکت کا بین الاقوامی شراکت پربھی پورا یقین ہے۔

مصنوعی ذہانت کی تخلیقی صلاحیت کے مثبت فوائد نمایاں ہوں گے۔(فوٹوواس)

اس موقع پر سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفشل انٹیلی جنس اتھارٹی کے سربراہ اور مصنوعی ذہانت کی بین الاقوامی کانفرنس کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین عبداللہ الغامدی کا کہنا تھا کہ آرتھاتھون مقابلے کے انعقاد کا مقصد مصنوعی ذہانت کی تخلیقی صلاحیت اور انسانیت کے لیے اس کے مثبت فوائد کو نمایاں کرنا ہے۔
واضح رہے کہ 23 سے 25 جنوری تک منعقد ہونے والے "آرتھاتھون مصنوعی ذہانت" مقابلے میں ڈیٹا سائنس اور گرافک ڈیزائننگ کے 300 ماہرین نے شرکت کی۔

ڈیٹا سائنس اور گرافک ڈیزائننگ کے 300 ماہرین نے شرکت کی۔(فوٹو الشرق الاوسط)

مقابلے میں منتخب ہونے والی 20 ٹیمیں دو ماہ کے بھرپور تربیتی پروگرام میں شریک ہوں گی تا کہ اپنے حتمی فن پاروں کو تشکیل دے سکیں۔ ان میں سے دس بہترین فن پاروں کو مصنوعی ذہانت کی عالمی کانفرنس میں پیش کیا جائے گا۔ اس موضوع پر عالمی کانفرنس 30 تا 31 مارچ کو ریاض میں منعقد ہوگی۔
  • سعودی عرب کی خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: