Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فنونِ لطیفہ میں سعودی تھیٹر کا اضافہ

'درایش النور' کے ذریعے تھیٹر کے نئے دور کا آغاز۔ (فوٹو: عرب نیوز)
ریاض میں وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے سعودی تھیٹر کا افتتاح کیا۔
عرب نیوز کے مطابق ریاض میں کنگ فہد کلچرل سنٹر کے نیشنل تھیٹر پر دکھائے جانے والے ڈرامے ’درایش النور‘ (روشنی کی کھڑکیاں) کے ذریعے تھیٹر کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔

ریاض کے کنگ فہد کلچرل سنٹرکے نیشنل تھیٹر میں سٹیج ڈرامہ دکھایا گیا۔ (فوٹو: عرب نیوز)

 ڈرامے میں مقامی اداکاروں نایف خلف ، خالدصقر اور ابراہیم الحساوی نے ماضی اور حال کو سعودی عرب کے ثقافتی انداز کو بہترین پرفارمنس کے ذریعے پیش کیا ہے جس میں جدت بھی شامل ہے۔
افتتاح کے موقع پر وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبد اللہ بن فرحان نے وزارت کو ملنے والے تھیٹر فنون کے لیے ’بے مثال‘ سطح کے تعاون پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا۔

مقامی اداکاروں نایف خلف، خالدصقر اور ابراہیم الحساوی کی عمدہ پرفارمنس۔ (فوٹو: عرب نیوز)

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں نئے جذبے کے ساتھ تھیٹر کا پردہ اٹھایا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فنونِ لطیفہ میں تھیٹر کی خاص اہمیت ہے اور سعودی عرب میں تھیٹر کے مستقبل کے حوالے سے ہمیں بڑی توقعات وابستہ ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ سعودی عرب اس میدان میں آگے بڑھے۔

تھیٹر کے مستقبل کے حوالے سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔ (فوٹو: عرب نیوز)

تھیٹر پسند کرنے والے افراد کے لیے خاص طور پر ثقافت اور تاریخی حوالہ جات قابل ترجیح ہوں گے۔ تھیٹر کے ہر ڈرامائی منظر کے بعد خوشی کے ساتھ تالیاں اور سیٹیاں بجتی رہیں جس سے اسٹیج کا ماحول خوشگوار ہوگیا۔

ثقافت کو نئے انداز سے دکھانے کے لیے تھیٹر کی اہمیت ہے۔ (فوٹو: عرب نیوز)

ان کا کہنا تھا کہ ہماری ثقافت کو ایک نئے انداز سے دکھانے کے لیے آج کا دن خاص حیثیت کا حامل ہے۔ ہم تھیٹر کے ذریعہ اپنے خیالات اور ثقافت دوبارہ اجاگر کریں گے۔
  • سعودی عرب کی خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: