Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شوہر کو قتل کرنے والی خاتون کا سرقلم

یمنی بیوی نے شوہر کوچاقو کے متعدد وار کر کے قتل کیا تھا (فوٹو: سوشل میڈیا)
سعودی عرب کے شہر جدہ میں شوہر کو قتل کرنے والی یمنی خاتون کا سرقلم کر دیا گیا۔
قاتلہ نے اپنے سعودی شوہر کو چاقو کے متعدد وار کر کے قتل کر دیا تھا۔ سعودی خبررساں ایجنسی 'ایس پی اے' کے مطابق جدہ میں مقیم سعودی شہری احمد بن عمر بافرط کو اس کی یمنی بیوی نے غصے میں چاقو کے متعدد وار کر کے قتل کر دیا تھا۔
وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر کے ابتدائی تحقیقات کے بعد مقدمہ فوجداری عدالت میں بھیج دیا جہاں تمام شواہد اور اقبال جرم کے بعد عدالت نے قاتلہ کو موت کی سزا سنا دی۔
اپیل کورٹ نے بھی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا جس پر اعلی ٰ عدالت میں اپیل کی گئی جہاں سے مقدمے کی مکمل سماعت کرنے کے بعد شواہد اور جرم کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے اعلی ٰ’عدالت نے قصاص کے سابقہ فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے سزائے موت کے حکم کی توثیق کی اور وزارت داخلہ کو فیصلے پر عمل درآمد کا حکم جار ی کر دیا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں اسلامی شرعی قوانین مکمل طور پر رائج ہیں جس کے تحت مجرموں کی سزا دینے اور انصاف کے تقاضوں پر عمل کیاجاتا ہے۔
مملکت میں قانون شکنی کرنے والوں کی کوئی جگہ نہیں۔ امن عامہ اور قوانین کے خلاف عمل کرنے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں۔

شیئر: