Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کن اداروں کا فیس استثنیٰ ختم؟

وزارت محنت میں بعد میں فائل کھلوانے والے اداروں کو استثنی نہیں ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا
سعودی عرب میں کام کرنے والوں کے حلقوں میں یہ بات عام ہے کہ اگر کسی ادارے میں کارکنان کی تعداد چار یا اس سے کم ہو تو ایسی صورت میں ادارے سے کارکن فیس نہیں لی جاتی۔ ایسے ادارے کو اس فیس سے استثنیٰ حاصل ہے۔
المرصد ویب سائٹ کے مطابق ایک سعودی شہری نے اپنے چار کارکنان کے ورک پرمٹ کی تجدید کے لیے وزارت محنت سے رجوع کیا تو اسے بتایا گیا کہ اسے فی کارکن نو ہزار ریال ادا کرنے ہوں گے۔ اس کے بغیر کسی بھی کارکن کے ورک پرمٹ میں توسیع نہیں ہوگی۔ فیس سے استثنیٰ کی بات درست نہیں ہے۔
مقامی شہری نے وزارت محنت سے اس کا سبب دریافت کیا تو اسے بتایا گیا ’25 شعبان 1440ھ مطابق 30 اپریل 2019 کے بعد جن اداروں نے وزارت محنت و سماجی بہبود میں اپنی فائلیں کھلوائی ہیں انہیں فیس سے استثنیٰ نہیں ہے۔‘
’اس سے پہلے جن اداروں نے اندراج کروایا ہے انہیں استثنیٰ حاصل ہے۔‘

شیئر: