Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 تیما کی چٹانوں پر قبل از مسیح کے ثمودی نقوش دریافت

نقوش میں ثمود کے معبود صلم کے علاوہ مختلف جانوروں کی تصویریں نقش ہیں ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں تاریخی آثار اور نقوش میں دلچسپی رکھنے والے ایک فوٹو گرافر نے تیما کی چٹانوں پر قوم ثمود سے تعلق رکھنے والے نقوش دریافت کیے ہیں۔

سبق ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے عقلا ترکی الربیعہ نے کہا ہے کہ ’چٹانوں پر نقش ثمودی آثار قبل از مسیح کے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’دریافت ہونے والے نقوش میں ثمود کے معبود صلم کے علاوہ مختلف جانوروں کی تصویریں نقش ہیں‘۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ’محکمہ سیاحت اور قومی ورثہ کو دریافت ہونے والی چٹان کی اطلاع کردی گئی ہے۔ ماہرین نے بھی تصدیق کی ہے کہ یہ ثمودی نقوش ہیں‘۔

الربیعہ نے کہا ہے کہ انہوں نے تیما میں اب تک مختلف چٹانوں اور تاریخی آثار کی ایک ہزار سے زیادہ تصاویر محفوظ کرلی ہیں‘۔
واضح رہے کہ تیما، تبوک ریجن کی ایک کمشنری ہے جو تبوک شہر سے 264 کلو میٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔ یہاں کئی تاریخی آثار اور نقوش ہیں۔
 

شیئر: