Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور پاکستان کی مشترکہ فوجی مشقیں

تیرہ فروری کو ’الصمصام 7‘ کے نام سے مشقیں شروع کی جا رہی ہیں (فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب اور پاکستان مشترکہ فوجی مشقیں کریں گے۔ یہ مشقیں جمعرات تیرہ فروری کو ’الصمصام 7 ‘کے نام سے شروع کی جا رہی ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب مشترکہ فوجی مشقیں مختلف سطحوں پر دونوں دوست ممالک کے مضبوط مشترکہ تعلقات کے تحت کررہے ہیں۔ یہ مشقیں دونوں ملکوں کے مستحکم تعلقات کی علامت ہیں۔
سعودی پاکستانی مشترکہ فوجی مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان فوجی تجربات کا تبادلہ اور تعلقات کا استحکام ہے۔ ان مشقوں کی بدولت دونوں ممالک کی افواج اپنی حربی استعداد مزید بہتر بنائیں گی۔

 فوجی مشقوں میں سعودی عرب کا ایک یونٹ شریک ہوگا (فائل فوٹو: ایس پی اے)

 فوجی مشقوں میں سعودی عرب کا ایک یونٹ شریک ہوگا۔ ان مشقوں کے دوران مختلف قسم کے ماحول میں جدید جنگ کے طور طریقے استعمال کیے جائیں گے۔ 
دریں اثناءمشترکہ خلیجی سکیورٹی مشقیں متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگئیں۔ انہیں خلیج عرب سکیورٹی ٹو کا نام دیا گیا ہے۔
الشرق الاوسط کے مطابق سعودی عرب سے سپیشل سکیورٹی فورس ان مشقوں میں شریک ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ مشقیں دونوں ملکوں کے مستحکم تعلقات کی علامت ہیں (فائل فوٹو: ایس پی اے)

خلیجی ممالک کے سکیورٹی ادارے اس موقع پر ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے اور خطرات کےسدباب کے لیے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر رہے ہیں۔
تمام ممالک ایک دوسرے سے ربط و ضبط بڑھا رہے ہیں تاکہ مشترکہ خطرات کا مقابلہ مشترکہ آپریشن کے ذریعے کیا جا سکے۔
یاد رہے کہ خلیج عرب سکیورٹی ٹو جی سی سی ممالک کے وزرائے داخلہ کے فیصلوں کے تحت ہو رہی ہیں۔ مشقوں کا سلسلہ 20 فروری تک جاری رہے گا۔
 

شیئر: