Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 دنیا کی سب سے بڑی بحری مشقوں میں سعودی عرب کی شرکت 

مشقیں27 اکتوبر سے17 نومبر تک جاری رہیں گی۔
سعودی عرب امریکی سینٹرل نیول کمانڈ کی زیر قیادت دنیا کی سب سے بڑی کثیر القومی بحری مشقوں میں شرکت کرے گا۔ 
 یہ مشقیں27 اکتوبر سے17 نومبر تک جاری رہیں گی۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق بحری مشقوں میں سعودی رائل نیول فورسز کے علاوہ 56 ممالک اور چھ بین الاقوامی آرگنائزیشز حصہ لے رہی ہیں۔
وزارت دفاع کے عہدیدار نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب نے دنیا کی سب سے بڑی بحری مشقوں میں شرکت کا فیصلہ کرلیا۔ یہ مشقیں خلیج عرب کے شمال سے لے کر خلیج عمان،بحیرہ عرب اور خلیج عقبہ کے ساحل پر کی جائیں گی۔

ان مشقوں کا مقصد شریک ممالک کے عسکری تعلقات کو مضبوط بنانا ہے

 بیان میں کہا گیا ’ یہ دنیا کی سب سے بڑ ی مشقیں ہیں۔ ان کا مقصد شریک ممالک کے بحری عسکری تعلقات کو مضبوط بنانا اور کسی بھی مشترکہ فوجی آپریشن میں شرکت کا اہل بنانا ہے۔ ان مشقوں میں شامل ممالک مل کر کارروائی کرسکیں گے‘۔
وزارت دفاع کے مطابق ان مشقوں کا مقصد جہاز رانی کو درپیش خطرات کا مقابلہ اور اس عالمی عزم کا اظہار ہے کہ دنیا بھر کے ممالک سمندری تجارت اور محفوظ جہاز کے حق کے تحفظ کے لیے پر عزم ہیں۔
یاد رہے کہ امریکہ نے خلیج کے علاقے میں آئل ٹینکرز پر پے درپے ہونے والے حملوں کے تناظر میں عالمی جہاز رانی کے تحفظ کے لیے بین الااقوامی بحری فورس کی تشکیل دینے کی اپیل کی تھی۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: