Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرس گیل چھکوں کی سنچری کے قریب

 جمیکا....ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان کرس گیل چھکوں کی سنچری سے صرف 2 چھکے دور رہ گئے۔ کرس گیل مخالف ٹیموں کو ٹی 20 میچز میں 98 چھکے رسید کرچکے ہیں۔ وہ 50 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی 47 اننگز میں 98 چھکے لگاتے ہوئے ٹی 20 میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بیٹسمینوں میںسرفہرست ہیں۔ ٹی 20 میں ان کے ریکارڈ میں 130 چوکے شامل ہیں۔انہوں نے ٹی 20 میں 35.32 کی اوسط سے 1519 رنز ہیں۔ ان کا ٹی 20 میں سب سے زیادہ ا سکور117 ہے۔گیل نے ٹی 20 میں 145.49 کے ا سٹرائیک ریٹ سے رنز کئے ہیں۔ٹی 20 میں ان کی دو سنچریاں اور 13 نصف سنچریاں ہیں۔برینڈن میکولم91، شین واٹسن83، مارٹن گپٹل76 اورڈیوڈ وارنر74 چھکوں کے ساتھ ٹاپ 5میں شامل ہیں۔ 
 
 
 

 

شیئر: