Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مستحقین کے کپڑے چوری کرنے والے گرفتار

چوری کے حوالے سے فلاحی تنظیموں نے پولیس میں رپورٹیں درج کرائی تھیں (فوٹو: المرصد)
سعودی عرب میں کئی فلاحی تنظیموں نے مختلف علاقوں کے نمایاں مقامات پر کیبن رکھوائے ہوئے ہیں جہاں سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی ضرورت مندوں کے لیے اپنے استعمال سے زائد کپڑے یا پرانے قابل استعمال ملبوسات جمع کراتے ہیں۔
فلاحی انجمنیں یہ ملبوسات ضرورت مندوں میں تقسیم کرادیتی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں فلاحی انجمنوں کے کیبن سے ملبوسات چوری ہو رہے تھے۔ فلاحی انجمنوں نے پولیس سٹیشنوں میں رپورٹیں درج کرائی تھیں۔

ریاض میں فلاحی انجمنوں کے کیبن سے ملبوسات چوری ہورہے تھے (فوٹو: المرصد)

 اسی دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ لوگ فلاحی انجمنوں کی جانب سے رکھے ہوئے کیبن سے ملبوسات چوری کررہے ہیں۔
اس کے بعد پولیس نے واردات کرنے والوں کی نشاندہی کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔ ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
ملبوسات کی چوری کی اطلاع پر صارفین نے سوشل میڈیا پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا یہ کیسے بے ضمیر لوگ ہیں جو دکھی اور غریب لوگوں کے لیے جمع ہونے والے عطیات بھی نہیں چھوڑ رہے ہیں۔
 

شیئر: