Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 بجلی میٹرمیں گڑ بڑ پر سزا کیا ؟

میٹر کی رفتار کو کم کرنے پر ایک لاکھ ریال کا جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔فوٹو: سوشل میڈیا
سعودی الیکٹرک کمپنی کی مانیٹرنگ اتھارٹی کے مطابق بجلی میٹروں کی رفتار کو کم کرنے کے لیے ان میں گڑ بڑکرنا قانوناً جرم ہے۔
 ایسے افراد کے خلاف سعودی الیکٹرک کمپنی کی جانب سے سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔
اخبار 24کے مطابق سعودی الیکٹرک کمپنی کے شعبے مانیٹر نگ اتھارٹی کے حوالے سے کہا’ بل میں کمی کے پیش نظربجلی کے میٹر کی رفتار کو کم کرنے پر ایک لاکھ ریال کا جرمانہ عائد کیا جاتا ہے‘۔

سعودی الیکٹرک کمپنی کی جانب سے سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔فوٹو: سوشل میڈیا

مانیٹرنگ اتھارٹی کا کہناہے’ جرمانے کے علاوہ ملزم سے سابقہ بلوں کی تمام رقوم وصول کی جائیں گی جو بجلی کے میٹر کی رفتار کم کرکے ادائیگی نہیں کی ہوگی‘۔
سعودی الیکٹرک کمپنی نے مزید کہا’ بجلی میٹر میں کسی بھی قسم کی گڑبڑ کرنے والے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ میٹر میں لگی کمپنی کی سیل کے مطابق الیکٹرک انسپکٹر اس امر کا تعین کرتے ہیں کہ میٹروں میں گڑبڑ کی گئی ہے یا نہیں‘۔
’کمپنی کے نیٹ ورک میں ایسی ڈیوائس موجود ہیں جو اس بات کا انکشاف کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں کہ بجلی کے میٹر میں گڑبڑ کی گئی ہے یا نہیں‘۔
 

شیئر: