Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کے تجارتی مرکز میں آتشزدگی

آگ پر قابو پا لیا گیا۔کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔فوٹو: سبق
جدہ کے علاقے الزہرہ کے تجارتی مرکز میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
 ریجنل شہری دفاع کے ترجمان کرنل محمد القرنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ’ آگ کی اطلاع شہری دفاع کے مرکزی کنٹرول روم کو جیسے ہی موصول ہوئی فائر فائٹرز کے متعدد یونٹس کو جائے وقوعہ پر بھیج دیاگیا۔
ترجمان نے مزید کہا’ آگ تجارتی مرکز کے میزنائن فلور پر واقع الیکڑانک کی دکان میں لگی تھی۔آتشزدگی کے نتیجے میں دکان میں موجود تمام سامان تباہ ہوگیا‘۔

فائر فائٹرز نے انتہائی پیشہ وارانہ اندارز میں آگ بجھانے کی کارروائی مکمل کی۔فوٹو: سبق

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کثیف دھواں کافی دور سے دکھائی دے رہا تھا ۔
 شہری دفاع کے ترجمان کا مزید کہناتھا فائر فائٹرز کے خصوصی یونٹ جائے وقوعہ پر بھیجا گیا جنہوں نے انتہائی پیشہ وارانہ اندارز میں آگ بجھانے کی کارروائی مکمل کی ‘۔
متاثرہ مقام کو ٹھنڈا کرنے کے بعد متعلقہ اداروں کے حوالے کردیا ۔ آتشزدگی کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہے۔

شیئر: