Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی خواتین کو کسی سے بچاؤ کی ضرورت نہیں‘

سعودی خواتین طویل عرصے سے مضبوط، باصلاحیت اور تعلیم یافتہ ہیں۔(فوٹو عرب نیوز)
امریکہ کی ایک ممتاز سفارت کار نے عرب نیوز کو بتایا ہے کہ سعودی عرب سے باہر بہت کم لوگوں نے مملکت میں اصلاحات، خصوصاً سعودی خواتین کو بااختیار بنانے کی مہم کو اچھی طرح سمجھا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان خاتون مورگن اورٹاگس نے کہا ’مجھے اس بات کا احساس ایک نمایاں سعودی خاتون نے دلایا جنھیں سعودی عرب میں ہونے والی اصلاحات پر خوشی اور فخر ہے۔‘

سعودی خواتین چاہتی ہیں امریکی ہم رتبہ خواتین ان کو سمجھیں(فوٹو عرب نیوز)

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کے مطابق ’اس خاتون نے ایک زبردست بات کی اور اس بات کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا کہ سعودی خواتین طویل عرصے سے مضبوط، باصلاحیت اور تعلیم یافتہ ہیں۔‘
اس خاتون نے اورٹاگس کو بتایا کہ سعودی خواتین چاہتی ہیں کہ امریکہ میں ان کی ہم رتبہ خواتین ان کو سمجھیں، ان پر ترس نہ کھائیں۔ اورٹاگس نے کہا ’سعودی خواتین کو کسی سے بچاو کی ضرورت نہیں۔‘

مجھے یقین نہیں آیا کہ یہ وہی سفارتی رہائش گاہ ہے(فوٹو عرب نیوز)

واضح رہے کہ اورٹاگس کو 2010 میں امریکی محکمۂ مالیات کی نائب اتاشی بنا کر سعودی عرب بھیجا گیا تھا اور وہ  تقریباً دو برس تک سعودی عرب میں رہی تھیں۔
انہوں نے کہا ’ یہ ملک اب ویسا نہیں لگتا۔ میں اسے پہچان نہیں سکی۔ مجھے یقین نہیں آیا کہ یہ وہی سفارتی رہائش گاہ ہے جہاں دس برس قبل میں رہا کرتی تھی۔ یہ ملک مکمل طور پر بدل چکا ہے۔‘
  • سعودی عرب کی خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: