Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی خواتین کے معاشی کردار میں بہتری قابل تعریف‘

سعودی عرب سے متعلق ورلڈ بینک کی رپورٹ بڑی پیشرفت ہے۔ فائل فوٹو: عرب نیوز
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی اور مشیر ایوانکا ٹرمپ نے سعودی عرب میں خواتین کے معاشی کردار میں بڑی پیشرفت کی تعریف کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں ایوانکا ٹرمپ نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک کی ڈبلیو بی ایل 2020 کی سالانہ رپورٹ میں خواتین، کاروبار اور قانون کے متعلق واضح کیا گیا ہے۔ اس میں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ سعودی عرب خواتین کے معاشی کردار سے متعلق اصلاحات کے حوالے سے سرفہرست ممالک میں شامل ہے۔

Great seeing some big progress in countries w/ the most-improved scores in this yrs @WorldBank WBL Report: Saudi Arabia, UAE, Nepal, South Sudan, Sao Tome and Principe, Bahrain, DRC, Djibouti, Jordan, and Tunisia. See the reforms made & those that remain⬇️https://t.co/TaK9B3e57g

— Ivanka Trump (@IvankaTrump) January 16, 2020

ایوانکا ٹرمپ نے سعودی عرب کے علاوہ دیگر عرب ممالک کی بھی تعریف کی، ان میں متحدہ عرب امارات، بحرین ،اردن اور تیونس شامل ہیں جبکہ نیپال، جنوبی سوڈان اور جبوتی بھی فہرست میں شامل ہیں۔

سعودی عرب نے 100 میں سے 70.6 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ فوٹو: ٹوئٹر

ورلڈ بینک کی (خواتین، کاروبار اور قانون) رپورٹ کے مطابق معاشی ترقی میں خواتین کے حوالے سے اصلاحات میں سعودی عرب نے خلیجی ممالک میں پہلی جبکہ عرب دنیا میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
 ورلڈ بینک کی اس فہرست میں 190 ممالک شامل ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق لیبر مارکیٹ میں خواتین کے انضمام میں پیشرفت کے لیے سعودی عرب نے 100 میں سے 70.6 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔
خواتین نے سعودی وژن 2030 کی حکمت عملی کی تعریف کی ہے جس میں انہیں اپنے عزائم کی تکمیل میں مدد مل رہی ہے اور وہ اس کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔
  • سعودی عرب کی خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: