Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچت میں سعودی خواتین مردوں سے آگے

50.19 فیصد خواتین اپنی آمدنی سے کچھ حصہ محفوظ کرلیتی ہیں ( فوٹو: الانحاء)
محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ 44.71 فیصد نوجوان اپنی تنخواہ میں سے بچت کا اہتمام کرتے ہیں۔ تنخواہ سے بچت کا اہتمام کرنے والوں میں خواتین کی تعداد مردوں سے زیادہ ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ ’34 سال تک کی عمر کے لوگوں کا جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ ملازمت پیشہ 50.62 فیصد خواتین اپنی آمدنی سے کچھ حصہ محفوظ کرتی ہیں جبکہ 44.71 فیصد مرد تنخواہ سے بچت کرتے ہیں۔‘
  • باخبر رہیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
 

44 فیصد ملازمت پیشہ مرد اپنی تنخواہ سے بچت کا اہتمام کرتے ہیں ( فوٹو: العربیہ)

محکمے نے بتایا ہے کہ ’ملازمت پیشہ نوجوانوں میں سے 10.57 فیصد ایسے ہیں جو بے حساب خرچ کرتے ہیں جبکہ 89.43 فیصد نوجوان خرچ کرنے کے لیے حساب کتاب رکھتے ہیں۔‘
محکمہ کا کہنا ہے کہ ’سروے سے معلوم ہوا ہے کہ ’تنخواہ ملنے سے پہلے اخراجات کا تخمینہ اور اس کا حساب کتاب رکھنے والوں میں 40.53 فیصد نوجوان یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہیں جبکہ بقیہ اس سے کم درجے کی تعلیم حاصل کرچکے ہیں۔‘

شیئر: