دبئی: دبئی پولیس کے آپریشن روم کے سربراہ بریگیڈیئر کامل بطی السویدی نے کہا ہے کہ سال رواں کے آخر تک دبئی میں اسمارٹ پولیس فورس کی گاڑیوں کی تعداد 30کردی جائے گی۔ اسمارٹ پولیس کی ہر گاڑی میں 12جدید ترین کیمرے نصب ہوں گے جن میں سے 4کیمرے براہ راست آپریشن روم سے جڑے ہوں گے۔ دبئی کی شاہراہوں پر مزید 61نئے کیمرے نصب کئے جائیں گے۔ نئے کیمروں کی تنصیب کے بعد اسمارٹ کیمروں کی تعداد131ہوجائے گی۔