Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الدرعیہ میں نایاب کاروں کے میلے کی تیاریاں

نایاب کاروں کی نمائش کا سب سے بڑا میلہ ہے(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے قریب الدرعیہ گورنریٹ میں نایاب کاروں کی نمائش "کلاسیک کار فیسٹیول"2020  کے نام سے منعقد کی جا رہی ہے۔
یہ نمائش27سے29فروری تک جاری رہے گی۔
عرب نیوز کے مطابق کلاسیک کاروں کے فیسٹیول کی آرگنائزنگ کمیٹی کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر ناصر بن عبداللہ المساری نے اس میلے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کلاسیک کار فیسٹیول الدرعیہ کے گورنر شہزادہ احمد بن عبداللہ بن عبدالرحمان کے تعاون سے الدرعیہ گیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور الدرعیہ آثار قدیمہ فاونڈیشن کی زیرنگرانی منعقد کیا جا رہا ہے۔

کلاسیک کاروں کی نیلامی بھی کی جائے گی۔(فائل فوٹو عرب نیوز)

ریاض کے سفارتی علاقے میں فیسٹیول آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے منعقد کی گئی پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا گیا۔
الدرعیہ فیسٹیول کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس میں الدرعیہ گیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سرکاری ترجمان ثامر السدیری، کوالٹی آف لائف پروگرام کے ترجمان، الدرعیہ کلاسک کار فیسٹیول کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور سعودی عرب و خلیجی ممالک کے میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔

خلیجی ممالک، اردن، لبنان اور اٹلی اور دیگر ممالک سے شائقین آئیں گے(فوٹو عرب نیوز)

اس موقع پر ڈاکٹر ناصر بن عبداللہ المساری نے واضح کیا کہ فیسٹیول مشرق وسطی میں کلاسیک کاروں کی نمائش کا اپنی نوعیت کا سب سے بڑا میلہ ہے۔
اس کار میلے میں  سعودی عرب کے علاوہ خلیجی ممالک، اردن، لبنان اور اٹلی اور دیگر ممالک سے 500 سے زائد افراد اپنی ذاتی نایاب اور کلاسیک کاروں کے ساتھ اپنے شوق کی تسکین کے لیے شریک ہوں گے۔

میلے میں دلچسپ پروگراموں کا بندوبست کیا گیا ہے (فائل فوٹو عرب نیوز)

کلاسیک کار فیسٹیول کے موقع پر منفرد اور نایاب کاروں کی نیلامی بھی کی جائے گی۔
اس میلے میں بڑوں کے علاوہ خواتین اور بچوں کے لیے بھی دلچسپ پروگراموں کا بندوبست کیا گیا ہے جس میں مختلف تفریحی سرگرمیوں کے علاوہ تحائف کی خریداری کے لیے بازار اور نمائش کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
  • سعودی عرب کی خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: