Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں ڈبلیو ڈبلیو ای کا سپر شو ڈاون

ریسلرز بھرپور تفریحی ماحول میں فن کا مظاہرہ کریں گے(فوٹو سبق)
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ڈبلیو ڈبلیو ای سپر شو ڈاون کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ریاض بالیوارڈ کے محمد عبدو ہال میں جمعرات کو میدان سجایا جائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اس سپرشوڈاؤن میں شامل ریسلرز بھرپور تفریحی ماحول میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

سپر شو ڈاؤن میں خواتین ریسلرز بھی آمنے سامنے ہوں گی (فوٹو: سبق)

ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ میچ میں بروک لیزنر کا مقابلہ ریکوشیٹ سے ہوگا۔
دوسرے یونیورسل چیمپئن شپ مقابلے میں گولڈ برگ اپنے حریف دی فائنڈ برے وائٹ سے مقابلہ کریں گے۔
ایک مقابلہ لوہے کے جنگلے میں کرایا جائے گا اس میں رومن رینز اور کاربن کنگ آمنے سامنے ہوں گے۔

 مقابلوں کے آن لائن ٹکٹس فروخت کے لیے دستیاب ہیں (فوٹو: اردونیوز)

سمیک ڈاؤن ٹیگ ٹیم چیمپیئن شپ میں نیوڈے کے مقابلے میں دی میز اور جان موریسن آئیں گے۔
ڈبلیو ڈبلیو ای سپر شوڈاؤن میں خاتون ریسلر بیلی اپنی حریف نومی کا سامنا کریں گی اور خواتین کے سمیک ڈاؤن اعزاز کا دفاع کریں گی۔
ان مقابلوں میں پہلی مرتبہ طویق ٹرافی کے لیے بھی مقابلے ہوں گے۔ ان مقابلوں میں سٹائلس، بوبی لیشلے، روسیو، آر ٹروتھ، ایرک رون اور امریکہ کے اینڈریڈ چیمپئن  حصہ لیں گے۔
ریاض کے محمد عبدو ہال میں جمعرات کی شام ساڑھے سات بجے شروع ہونے والے مقابلوں کے لیے آن لائن ٹکٹ فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔ ٹکٹوں کے نرخ دو ہزار ریال سے پچیس سو ریال تک رکھے گئے ہیں۔

 

  • سعودی عرب کی خبروں کےلیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: