شہزادہ فیصل بن فرحان سے یمنی وزیر خارجہ کا رابطہ، یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال
جمعرات 29 اکتوبر 2026 20:23
رابطے کے دوران سعودی عرب اور یمن کے درمیان تعلقات کا جائزہ لیا گیا ( فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعرات کو یمن کی ہم منصب ڈاکٹر افراح الزوبہ نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران سعودی عرب اور یمن کے درمیان تعلقات کا جائزہ اور یمن کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جس میں شہریوں اور سول انفرا سٹرکچر پر حوثی ملیشیا کے مسلسل حملے، یمنی حکومت کو اپنے فرائض کی ادائیگی میں مدد فراہم کرنے کی کوششیں شامل ہیں تاکہ سکیورٹی اور استحکام کو مضبوط بنانے کے ساتھ یمنی عوام کے مصائب کو کم کیا جا سکے۔
یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کے شہری علاقوں اور انفرا سٹرکچر کو نشانہ بنانے کے حملے مسلسل جاری ہیں۔
