Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آوارہ کتوں سے چھٹکارا کیسے ممکن ہے؟

اب آوارہ کتے رہائشی مقامات پر نظر آنے لگے ہیں (فوٹو: الوطن)
ماضی قریب تک سعودی عرب میں کتے پالنے کا رواج نہ ہونے کے برابر تھا۔ حالیہ برسوں کے دوران بے شمار سعودی شہری اپنے گھروں میں اعلیٰ درجے کے کتے پالنے لگے ہیں۔ علاوہ ازیں آوارہ کتے  جگہ جگہ سڑکوں پر گھومتے نظر آتے ہیں۔
الوطن اخبار کے مطابق حالیہ دنوں میں سعودی شہروں میں آوارہ کتوں کی موجودگی ایک مسئلہ بن گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ بحث چل پڑی ہے کہ آخر ان آوارہ کتوں سے چھٹکارا کس طرح حاصل کیا جائے۔

سعودی عرب کے شہروں میں آوارہ کتے ایک مسئلہ بن گئے ہیں (فوٹو: الوطن)

جانوروں کی نگہداشت میں گہری دلچسپی رکھنے کے حوالے سے مشہورمیڈیکل سوسائٹی کے ارکان کہتے ہیں کہ ہمارے یہاں جانوروں کے ساتھ رحم دلی کے طور طریقے دیر سے متعارف ہوئے۔ ان پر عمل درآمد موثر شکل میں جلد ہی شروع ہوا ہے۔

آوارہ کتوں کے حوالے سے جراثیم کش ادویات استعمال کی جائیں (فوٹو: اردو نیوز)

یہی وجہ ہے کہ آوارہ کتے رہائشی مقامات اور زرعی فارموں میں جگہ جگہ نظر آنے لگے ہیں۔ ان سے چھٹکارا حاصل کرنے کے تین طریقے ہو سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
ایک طریقہ یہ ہے کہ ان کتوں کو پکڑ کر ناکارہ بنا دیا جائے۔
دوسرا حل یہ ہے کہ وزارت ماحولیات، پانی و زراعت، وزارت تعلیم، وزارت اطلاعات، جانور اور ماحول دوست ادارے، مویشیوں کی ادویات کی سپیشلسٹ جامعات، جانوروں کے مالکان، بلدیاتی کونسل، شوریٰ کی شراکت سے خصوصی قومی پروگرام شروع کیا جائے۔
علاوہ ازیں جانوروں کی صحت سے متعلق عالمی تنظیم او آئی ای کی سکیم کی پابندی کی جائے اور آوارہ کتوں کے حوالے سے جراثیم کش ادویات استعمال کی جائیں۔
  • سعودی عرب کی خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: