Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا : غیر ملکیوں کی کویت واپسی کے لیے سہولت کیا؟

خصوصی کارروائی ’اذن غیاب‘ کے نام سے کرانی ہوگی۔فوٹو: سوشل میڈیا
کویت نے نیو کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے حفاظتی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکیوں کو کوروناسے متاثر ہونے کی صورت میں اپنے یہاںزائد از میعاد قیام اور اقامہ ختم ہونے کے باوجود کویت واپسی کی سہولت مہیا کی ہے۔
کویت نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے ایک اہم فیصلہ یہ کیا گیا ہے کہ اگر کوئی مقیم غیر ملکی خروج و عودہ (ایگزٹ ری انٹری) ویزے پر کویت سے اپنے وطن گیا ہوا ہے اور وہاں وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوجائے، دوران علاج اس کے ویزے کی میعادیا اس کے اقامے کی مدت ختم ہوجائے تب بھی اسے کویت واپس آنے کا موقع دیا جائے گا۔
اسے خصوصی کارروائی ’اذن غیاب‘ (ملک سے غیر حاضری پر کویت واپسی کی اجازت) کے نام سے کرانی ہوگی۔

اقامہ ختم ہونے کے باوجود کویت واپسی کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔فوٹو: سوشل میڈیا

کویت کے سرکاری ادارے ’تفتیش الکویت‘ نے ٹو ئٹر پر بیان میں کہا ’ کویتی وزارت داخلہ نے اپنے ممالک میں موجود ان غیر ملکیوں کو ’اذن غیاب‘ جاری کردیا ہے جوکوروناوائرس سے متاثر ہوئے ہیں‘۔
 غیر ملکی’اذن غیاب‘ کی کارروائی کیسے کریں؟
کویتی خبررساں ادارے ’کونا‘ کے مطابق مقیم غیر ملکی کویت کی جس کمپنی میں کام کررہے ہوں اس کا نمائندہ یا خود مقیم غیر ملکی کا نمائندہ وزارت داخلہ سے ’اذن غیاب‘ کے اجرا کی درخواست کرسکتا ہے۔ یہ درخواست ایسی صورت میں بھی کی جاسکتی ہے جبکہ مقیم غیر ملکی کا اقامہ ختم ہوگیا ہو۔ اسے کورونا وائرس سے صحت یابی کے بعد کویت واپسی کا اجازت نامہ مل جائے گا۔

شیئر: