Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’عزم تھا کہ کینسر کو شکست دینی ہے‘

محمد السلمی بلڈ کینسر جیسے موذی مرض کو شکست دینے میں کامیاب رہا ہے (فوٹو: العربیہ)
 سعودی نوجوان امید، صبر اور یقین کی بدولت بلڈ کینسر جیسے موذی مرض کو شکست دینے میں کامیاب رہا ہے۔
العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے عرب نوجوان محمد السلمی نے کہا ’امید کا دامن کبھی ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔ یہ یقین ہمیشہ رکھا کہ اللہ تعالی نے مرض دیا ہے تو شفا بھی وہی دے گا۔ مایوسی کو کبھی قریب نہیں پھٹکنے دیا۔‘
السلمی نے بتایا ’یہ 2008 کی بات ہے۔ جب ڈاکٹروں نے بتایا کہ تمہیں بلڈ کینسر ہے۔ کیمو تھراپی کی جائے گی۔ یہ سن کر مجھے کسی طرح کا کوئی خوف نہیں محسوس ہوا۔‘

محمد السلمی نے کہا ’امید کا دامن کبھی ہاتھ سے نہیں چھوڑا (فوٹو: العربیہ)

السلمی کا کہنا تھا ’پورے عزم اور حوصلے کے ساتھ نیشنل گارڈز ہسپتال میں علاج کرانا شروع کیا۔ کیمو تھراپی کے دو سیشن کے بعد ڈاکٹروں نے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں ہڈیوں کے گودے کی پیوند کاری کا فیصلہ کیا۔‘
 سعودی نوجوان نے مزید بتایا ’علاج کے دوران کبھی میرا یہ یقین متاثر نہیں ہوا کہ اس مہلک مرض سے مجھے نجات مل جائے گی اور میں معمول کے مطابق زندگی گزارنے لگوں گا۔‘
السلمی کا کہنا تھا جب بھی ڈاکٹروں نے مجھے بلایا میں گیا۔ ایک ہی دھن سوار تھی کہ کینسر کو شکست دینی ہے۔
 کینسر سے نجات کے بعد کینسر سے متاثرین کو پیغام دیا ’ ذہنی طور پر ہمیشہ پرعزم رہیں۔ مرض کو اپنے اوپر مسلط نہ کریں بلکہ اس سے نجات حاصل کرنے کی فکر کریں۔ مایوسی کو اپنے قریب نہ آنے دیں۔ اللہ پر پورا بھروسہ رکھیں۔‘
سعودی نوجوان نے یہ بھی کہا ’اب کینسر ناقابل علاج نہیں رہا۔ سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں اس کے سپیشلسٹ سینٹرز قائم ہوچکے ہیں۔‘

شیئر: