Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سڑک پر لین کی پابندی نہ کرنے پر کتنا جرمانہ؟

300 تا 500 ریال تک جرمانہ مقرر ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا
 سعودی محکمہ ٹریفک نے انتباہ جاری کیا ہے کہ ڈرائیونگ ذوق، آرٹ اور تہذیب کا نام ہے۔ کوئی بھی شخص گاڑی چلاتے ہوئے کسی اور کی حق تلفی کا مجاز نہیں۔
عاجل ویب سائٹ نے محکمہ ٹریفک کے حوالے سے بتایا ’سڑک پر لین والے نشانات ڈالے جاتے ہیں تاکہ گاڑی چلاتے وقت کوئی بھی شخص کسی اور کا حق نہ مارے‘۔
محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹر پر کہا کہ لین کے نشانات کی پابندی ضروری ہے۔ پابندی نہ کرنا حق تلفی ہے جس پر 300 تا 500 ریال تک جرمانہ مقرر ہے۔ 
محکمہ ٹریفک کے مطابق ان دنوں مملکت بھر میں ’محبان ٹریفک‘ کے نام سے آگہی مہم چلائی جا رہی ہے۔ 
اس کا مقصد ’آپ کی زندگی بے حد اہم ہے‘ کے نکتے کو اجاگر کرنا ہے۔ آگہی مہم کے دوران ٹریفک خلاف ورزیاں کرنے والوں میں ’اردو نیوز‘ ٹریفک شعور بیدار ہوگا۔

شیئر: